Mera pakistan Festival By The Ultimate Events Karachi.

AP92 NEWS
AP92 NEWS
77 بار بازدید - ماه قبل - الٹیمیٹ ایونٹ کی جانب سے
الٹیمیٹ ایونٹ کی جانب سے منعقدہ فیسٹیول میرا پاکستان*بہت زبردست اندازمیں منعقد ہوا۔ سماجی و کاروباری شخصیات و عوام کی بھرپور شرکت۔جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے دو مرتبہ تمغہ امتیاز پانے والے محترم حاجی مسعود پاریکھ کے علاوہ میمن لیڈر شپ فورم پاکستان چیپٹر کے چیئرمین اختر یونس عرفا،عارف پنجابی۔ممتاز کمپیئر اے کے میمن۔عثمان ناتھانی۔فیصل کپاڈیا۔امین شریف۔نعمان وڈیرہ۔فرحان زکریا۔عمیر رفیق۔ڈاکٹر سائرہ بانو۔عائشہ فیاض۔ارم فواد۔شبانہ آصف۔مہوش منصور پاریکھ۔طاہرہ سوریا۔تابندہ حبیب۔تائب جلال۔رضوانہ فاروق۔ثناء ثانی۔لارق اقبال۔و دیگر مہمانان گرامی نے بھرپور شرکت کی اورحوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس ایونٹ کو بہت ہی خوش آئندقراز دیا۔ خاص کر گھریلوخواتین کی جانب سے بنائی گئی اشیاءکی حوصلہ افزائی کی گئی اور پاکستانی برانڈ کو فروغ دینے کے لئے یہ ایونٹ قابل تعریف رہا۔میمن ایکسی لینس فورم کی ٹیم اپنے بھرپور تعاون کے ساتھ پیش پیش رہی۔اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے تمام ذمہ داران کوانکی اس اہم کاوش پر مبارکباد پیش کی۔پروگرام کی نظامت طیبہ میمن نے کی۔ اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس سے حاضرین نے استفادہ حاصل کیا۔ آخر میں پروگرام آرگنائزر امبرین شہزاد نے تمام معزز مہمانان و اسٹال لگانے والے ممبران اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیاکہ آئندہ بھی اسی طرح کے ایونٹ کے ذریعے خواتین و پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کا سلسلہ جاری رہے گا۔
*پاکستان زندہ باد*🇵🇰🇵🇰🇵🇰
#ap92news #saeedsaeedi #ultimate #event #merapskistan #pakistaniproduct @ultimatte Saeed Saeedi @farhan zikariya Roshan Pakistan Award  Erum Fawad
ماه قبل در تاریخ 1403/03/16 منتشر شده است.
77 بـار بازدید شده
... بیشتر