Style Runway Fashion 15

AP92 NEWS
AP92 NEWS
22 بار بازدید - 2 هفته پیش - اسٹائل رن وے فیشن سیزن
اسٹائل رن وے فیشن سیزن 15 (ایس آر ایف 15)فیشن شو فنکاروں ، ماڈلز کا میلہ سج گیا
فیشن شو میں نئے ماڈلز کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لئے موقع فراہم کررہے ہیں ضیاء ظفر....عظمیٰ خان  بھی ماڈلز کےدرمیان اپنی صلاحیتوں کے جوہر منوا رہی ہیں اور بھرپور حصہ لیتی رہتی ہیں. کراچی (رپورٹ ۔محمد جنید میمن)اسٹائل رن وے  پاکستان فیشن شو سیزن 15 میں فنکاروں ، ماڈلز اور عمائدین شہر نے بھرپور شرکت کی۔کلاک ٹاور میں منعقدہ  رنگا رنگ فیشن شونے کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے ۔مہمان خصوصی عبدالسلام دادبھائی (قائمقام چیئرمین کنزیومر ایسوسی ایشن )تھے۔ریمپ پر کئی نامور میل اورفی میل ماڈلز نے کیٹ واک کی ۔ انہی میں ایک فی میل ماڈلز عظمیٰ خان بھی شامل تھیں جوکہ ائیر ہوسٹس ،ماڈل ، ایکٹرس اور بائیک رائیڈر ، فی میل بائیک اینڈ اسکوٹی شاہری آٹو موبائل کی برین ایمبیسیڈر بھی ہیں انہوں نے بھی بھرپور انداز میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے جوہر کو منوانے کے لئے ریمپ پرکیٹ واک کرکےاپنی کارکردگی پیش کی ۔دیگر فی میل ماڈلز میں زرمینہ خان ، نادیہ حسین،بینیٹا ڈیوڈ ، زینب فاطمہ،اروبا مرزا ،زرمینا اکرام   خان ، انعم عقیل،سدرہ ساجد، اریج چوہدری،سانچ راجپوت ،نیہالاج ، ردا علی ، سونیا آصف،جبکہ میل ماڈلز میں محمد کبیر ، شیراز شیخ ، تقی احمد، شعیب حسن ، فوزان خان ، علی رضا ، اکرام خان،رافع مغل،عادل خان، کاشف خان و دیگر بھی شامل تھے۔اس فیشن شو میں ایک میل ماڈل فیسا کا ذکر قابل غور اس لئے ہے کہ ہر بار نت نئے اسٹال سےپیش ہوتے ہیں فیسا اس بار فلسطین کے جھنڈے کے ساتھ اور فلسطینی رومال کے ساتھ ریمپ پر کیٹ واک کرتے نظر آئے جوکہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے حق میں آواز اٹھانے کا منفرد اسٹائل تھا ۔فیسا کایہ عمل قابل تعریف رہا .
Saeed Saeedi #stylerunwayfashion15 #fashion #style #viral #followers
2 هفته پیش در تاریخ 1403/04/04 منتشر شده است.
22 بـار بازدید شده
... بیشتر