70 Hazar Kalma Ka Nasab Wazifa Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari Trust
Ubqari Trust
216.5 هزار بار بازدید - 7 سال پیش - 70ہزارکلمے کانصاب میں نے ایک
70ہزارکلمے کانصاب
میں نے ایک بندے کو عجیب کام دیا اوروہ اب تک کررہا ہے۔ میوہسپتال مجھے زندگی میں پہلی دفعہ ایک میت وصول کرنی پڑی۔ تومجھے پتہ چلا کہ اسی دروازے سے سارے دن میتیں ہی نکلتی ہیں۔ میرے پاس ایک بندہ آیااورکہاکہ میرے یہ مسائل ، یہ پریشانیاں، اس کے حال کو دیکھاتو اس کے پاس وقت تھا۔ میں نے اسے کہاکہ تم ایسے کرو کہ میوہسپتال جہاں سے میتیں وصول ہوتی ہیں لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوکران کو کلمے کے فائدے بتا اورمیں نے اس کو کلمے کے فائدے بتائے۔
اگربندہ 70ہزارکلمہ پڑھ لیں اورمیت کوبخشیں تو اللہ اس کی بخشش کردیتاہے، اللہ اس کی قبرمیں نوربھردیتا ہے۔ اللہ اس کی قبرمیں رحمتیں بھردیتا ہے اوراگر70ہزارکلمہ پڑھ کے بخشیں تواللہ اس کی قبرمیں جنت کی کھڑکیاں کھول دیتاہے۔ پھرمیں نے اسے ایک واقعہ سنایا کہ ایک بزرگ فرماتے ہیں میں بیٹھا ایک جوان کے ساتھ کھانا کھا رہاتھااس جوان کے بارے میں مشہورتھا کہ اُسے کشف ہوتاہے اورلوگوں کوشک تھا کہ پتہ نہیں ہوتاہے یانہیں ہوتا۔
وہ نوجوان ایکدم پریشان ہوگیا اوررونے لگ گیا اورکہا چچامیری ماں کو عذاب ہورہا ہے میں نے آنکھوں سے عذاب دیکھ لیا۔ میں نے سوچاکہ آج اس جوان کو آزمانے کابہترین موقع ہے ۔ میں نے 70ہزارکلمے کانصاب پڑھا ہوا تھا۔ لا الہ الااللہ، لا الہ الااللہ، 100یا200دفعہ کے بعدمحمدرسول اللہ پڑھ لیں اورپھرلا الہ الاللہ، یہ نصاب اس طرح پڑھنا ہے۔ میں نے وہ پڑھا ہواتھا ۔ میں نے دل ہی دل میں وہ 70ہزارکلمہ اس کی والدہ کوبخشا جس کی خبرمجھے اورمیرے رب کے علاوہ کسی کونہیں تھی۔
بس میں نے یوں نیت کی بخشنے کی ایک پل میں اس کی ٹھنڈی سانس نکلی اوروہ مطمئن ہوگیا کہ چچاکوئی مدد پہنچی ہے کہ اللہ نے اس سے عذاب ٹال دیا ہے اوربخشش کردی ہے۔ میں سمجھ گیا اورمجھے تجربہ ہواکہ 70ہزارکلمے کے نصاب کی فضیلت اوربر کت ، اوردوسرا اس جوان کے کشف کاکہ وہ سچاہے۔ میں نے اس بندے کو کہاکہ میوہسپتال کے باہرجاکرکھڑاہوجا، جہاں سے میتیں نکلتی ہیں ۔ کیونکہ میت کووصول کرنے والے کافی دیرکھڑے رہتے ہیں۔ تووہاں کھڑاہوجااورلوگوں کو کلمے کے فائدے بتا، تیرامسئلہ حل ہوجائے گا۔
کیوں اس کی ایک وجہ ہے۔ جولوگوں کی خیرچاہے گا اس کوپہلے خیرمل کے رہے گی، پکی بات ہے۔ کچھ ہی عرصے کے بعد مجھے کہنے لگاکہ بہت میرا بوجھ ہلکاہوگیا ہے۔ اورایک فائدہ مجھے یہ ہوا کہ جومیں نے لوگوں کوکلمہ کے فائدے بتاناشروع کیاہے میں خود اتنا کلمہ پڑھتاہوں ، پتہ نہیں میں نے کتنے کلمے کے نصاب پڑھ لیے ہوں گے۔ جس 70ہزارکلمے سے مرنے کے بعدکاسارانظام بہترہوگا ، مرنے کے بعد کی زندگی Unlimitedزندگی ہے۔ جس کلمے سے مرنے کے بعدکے سارے نظام سنورسکتے ہیں ، بگڑی بن سکتی ہے اس سے مرنے کے پہلا کانظام نہیں بن سکتا، بن سکتاہے۔ اگرنہیں بنی توتیرے یقین میں کمی ہے۔
7 سال پیش در تاریخ 1395/12/06 منتشر شده است.
216,514 بـار بازدید شده
... بیشتر