Auzubillah Minash Shaitan Rajeem Ka Wazifa Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari Trust
Ubqari Trust
181.1 هزار بار بازدید - 8 سال پیش - اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَنِ الرَّجِیْم کاوظیفہایک
اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَنِ الرَّجِیْم کاوظیفہ
ایک صاحب میرے پاس آئے کہا جنات نے ستایاہواہے گھرمیں گوشت کے لوتھڑے ،خون اورجگہ جگہ گندگی اوربدبوہوتی ہے ۔ میں نے کہا یہ وظیفہ صرف 66بارپڑھناہے اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَنِ الرَّجِیْم آپ ساری قوتوں ،طاقتوں ، عزتوں اورسارے اقتدار اوروقارکے ساتھ میری مددکو سامنے آجائے ۔ پنچائیت کراتے ہیں بڑے کودرمیان میں لاتے ہیں دیکھتے ہیں یہ جنات جاتے ہیں یہ نہیں جاتے۔ صرف تو66بارپڑھ لے ۔
اورجوبدنظری چھوڑناچاہتاہے، جس کی نظریں بھٹکتی ہیں، پڑھیں اس نیت سے حیرت انگیزوظیفہ ہے۔ جوکوئی گناہ چھوڑنا چاہتاہے اورکہتاہے اللہ مرنے سے پہلے نجات دے اس نیت سے پڑھے صبح وشام پڑھے۔ اللہ غیب سے نظام بناتاہے۔ جوکوئی نشہ چھوڑنا چاہتاہے کوئی علت چھوڑناچاہتاہے کوئی عیب چھوڑنا چاہتاہے اورجوکہتاہے میرادل نیکی طرف نہیں جاتامیں نیکی طرف آنا چاہتاہوں ۔ 66بارصبح وشام پڑھے اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَنِ الرَّجِیْم
میں نے کہا اس تصورکے ساتھ اَعُوْذُبِاللّٰہِ پڑھ کے دیکھ توسہی آج تک اَعُوْذُبِاللّٰہِپڑھا لیکن اَعُوْذُبِاللّٰہِمیں کھوئے نہیں، ڈوبے نہیں ۔ اعوذباللہ میں ڈوبیں مولا ہرطرف سے دشمن میرے مکان پہ میرے دل پہ قبضہ کرناچاہتے ہیں میری نیکی پہ میری چاہت پہ میرے جذبوں پہ اورمیر ے اندرکے من پہ میرے ظاہرباطن پہ مولا قبضہ کرنا چاہتے ہیں اورمجھے ویرانی عریانی فحاشی ذلت علت اورقلت دینا چاہتے ہیں مولا میں کمزورہوں میں طاقتورنہیں ہوں یہ شیطانی چیزیں یہ شیطانی قوتیں جن کو تونے طاقت دی ہے اورمجھ کو کمزوربنایا ہے۔
آپ ذلتوں سے نکلنا چاہتے ہیں آپ عزت وقار، شان وشوکت پانا چاہتے ہیں راحت وبرکت کے فیصلے کراناچاہتے ہیں۔ گھرمیں جنات ہیں جادوہیں آسیب ہیں ،پتھر گرتے ہیں، کیل گرتے ہیں، گوبرگرتاہے، پاخانہ گرتاہے، خون گرتاہے، گندگی ہے اللہ غیبی نظام چلائے گا اوران سے نجات دے دے گا۔
8 سال پیش در تاریخ 1395/09/10 منتشر شده است.
181,153 بـار بازدید شده
... بیشتر