Teesra Kalma Ka Karishmat Wazifa Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari Trust
Ubqari Trust
912 هزار بار بازدید - دیروز - تیسرے کلمے کے کرشمات میں
تیسرے کلمے کے کرشمات میں سفرکیلئے ٹرین میں چڑھا اورایک جگہ بیٹھ گیا وہاں پرکافی لوگ بیٹھے تھے ۔ میں تسبیح نکال کرپڑھنے بیٹھ گیا۔ میں نے کہا میں اصل میں ایک ایسا ذکرکررہا ہوں جس کے یہ فائدے ہیں۔ جو اس کو(سبحان اللہ) 100دفعہ پڑھ لے اورپڑھنے میں 3/4منٹ لگتے ہیں جنت میں اللہ 100ایسے درخت لگادے جس کے نیچے عربی نسل کاسفیدتیزرفتارگھوڑا ایک مہینہ بھی ایک درخت کے سائے کے نیچے دوڑتارہے تو درخت کاسایہ ختم نہیں ہوگاایسے اللہ 100درخت لگائے گا۔میں نے کہا اس کااگلہ فائدہ یہ ہے کہ جو (الحمدللہ) اس کوپڑھے گا اللہ تعالیٰ ساری کائنات کو ساتوں آسمان ، ساتوں زمینیں ان ساری چیزوں کوجمع کرے تویہ رائی کے ذرے کے برابرقیامت کے دن جوترازو پڑا ہوگا جس میں نیکیاں اوربدیاں تولی جائیں گی اس ترازو میں اگریہ ذکررکھ دیاجائے تو وہ ترازو اتنا بڑا ہوگا کہ یہ کائنات رائی کے دانے کے برابرہوگی میں وہ پڑھ رہا ہوں جس کو ایک دفعہ پڑھیں توآدھا ترازو بھرجائے ایسے میں 100دفعہ پڑھ رہا ہوں اور100دفعہ پڑھنے سے کیسے ترازوہوں گے ۔ سبحان اللہ پڑھنے کادوسرا فائدہ یہ ہے کہ 100دفعہ پڑھنے سے زمین وآسمان کا جتنا خالی ہے سارا نیکیوں سے بھرجاتا ہے۔ پھرمیں نے اللہ اکبرنہیں بتایا میں نے کہا میں ایسا وظیفہ پڑھ رہا ہوں جس کوچند لمحے چند منٹ لگتے ہیں لیکن پڑھنے والے کو وہ نورملتا ہے کہ قیامت کے دن سارا جہان اندھیرا میں ہوگا اس کے پاس نورہوگا اوریہ تقسیم کرے گا۔ اوراس کے پڑھنے والے کو اللہ عرش کاسایہ دے گا۔ اورساراجہان دھوپ میں ہوگا زمین تانبے کی ہوگی اوراللہ کاجلال ہوگا اورکوئی وارث نہیں ہوگا سوائے مدینے ﷺ والے کے۔ اوریہ وہ ذکرہے جس میں عرش کاسایہ نصیب ہوگا۔ ایک فائدہ یہ ہے کہ دنیا کے سارے غم، حم ، فکریں، دردیں، سوز، پریشانیاں، مسائل، مشکلات، تکلیفیں، جادو، بندشیں، اولاد کے مسئلے، گھرکے مسئلے، رزق کے مسئلے، صحت کے مسئلے ، نوکری کے مسئلے، تجارت کے مسئلے، زندگی کی ناکامیاں، مشکلات یہ سارے مسائل۔ لاحول ولاقوۃ الاباللہ العلی العظیم ۔ اورباقی 99جوفائدے ہیں اللہ نے اُٹھا لیپٹ کررکھ دیے ہیں۔ کیوں ، یہ دنیا چھوٹی اس کی بقاچھوٹی ، اس کی مشکل چھوٹی، اس کے مسئلے تھوڑے، دنیا تھوڑی اس کے غم تھوڑے، دنیاتھوڑی اس کی خوشیاں تھوڑی۔ آخرت بڑی اس کی مشکلات بڑی، آخرت بڑی اس کی خوشیاں بڑی۔ اب جب میں نے انہیں فائدے بتائے ، کہنے لگے کہ کمال ہے آپ نے توبڑے اچھے اندازمیں فائدے بتائے ہیں۔
دیروز در تاریخ 1403/07/10 منتشر شده است.
912,076 بـار بازدید شده
... بیشتر