امریکہ: طوفان ہیلین سے تباہی، 44 افراد ہلاک

VOA URDU
VOA URDU
1.6 هزار بار بازدید - 4 روز پیش - سمندری طوفان 'ہیلین' نے جنوب
سمندری طوفان 'ہیلین' نے جنوب مشرقی امریکہ کے وسیع علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ کیٹیگری فور کا یہ طوفان جمعرات کو فلوریڈا کے بگ بینڈ ریجن سے ٹکرایا تھا جس کے بعد یہ جارجیا، کیرولائنا اور ٹینیسی کی طرف مڑ گیا تھا۔ طوفان کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں چوالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق فلوریڈا، جارجیا، نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا اور ورجینیا میں ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ طوفان کی وجہ سے اربوں ڈالر کا نقصان بھی ہوا ہے۔ #VOAUrdu #hurricane #shorts
4 روز پیش در تاریخ 1403/07/07 منتشر شده است.
1,611 بـار بازدید شده
... بیشتر