hazrat junaid baghdadi ka waqia | حضرت جنید بغدادی کاواقعہ

Mubeen Qasir Official
Mubeen Qasir Official
31 بار بازدید - 2 هفته پیش - hazrat junaid baghdadi ka waqia
hazrat junaid baghdadi ka waqia | حضرت جنید بغدادی کاواقعہ
#hazratjunaidbaghdadi
#mubeenqasir_official
#mubeenqasir
#islamicstory
#islamiqissay
#story




حضرت جنید بغدادیؒ کے نافرمان مرید کے ساتھ شیاطین کھیلنے لگے وہ روزانہ خواب میں فرشتوں کی صورت میں اس کے سامنے ظاہر ہوتے اور اسے (جنت) کی سیر کراتے عمدہ کھانوں سے اس کی تواضع کرتے پھر وہ رات بھر (جنت) میں رہتا اور صبح کے وقت (فرشتے) اسے اس کے گھر چھوڑ جاتے بعض سادہ لوح افراد اس کے قریب جمع ہوگئے تھے اور وہ ان معصوم و بے خبر لوگوں کو جنت کی سیر کے افسانے سناتا تھا آخر یہ خبر حضرت جنید بغدادیؒ تک بھی پہنچی جسے سن کر آپؒ کے چہرہ مبارک پر اذیت و کرب کے آثار نمایاں ہوگئے پھر آپؒ نے اپنے ایک خدمت گار سے فرمایا اسے میرے پاس لے آؤ خدا اس کے حال پر رحم کرے وہ کس طرف لوگوں کو لے جا رہا ہےجب حضرت جنید بغدادیؒ کے خادم نے اسے پیرو مرشد کا پیغام دیا تو وہ پرغرور لہجے میں کہنے لگا میں خود پیر کامل ہوں مجھے کہیں جانے کی ضرورت نہیں جسے آنا ہو وہ خود چلا آئے میں اسے بھی جنت کی سیر کرا دوں گا حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے خادم نے ساری بات آپ کو بتائی حضرت جنید بغدادیؒ نے بڑے صبرو تحمل کے ساتھ اپنے مرید کا جواب سنا پھر نہایت دردمندانہ لہجے میں فرمایا اگر وہ نہیں آتا تو ہم خود چلے جاتے ہیں اس نادان کو کیا معلوم کہ پیر کی ذمہ داریاں کیا ہوتی ہیں پیر کا کام مرید کو کون کون سی منزلوں تک پہنچانا ہوتا ہے آور جب پیر کسی کا مرید کر لے تو اس کا مفہوم کیا ہوتا ہےاس بے خبر کو کیا خبراس کے بعد حضرت جنید بغدادیؒ اپنے مرید کے یہاں تشریف لے گئے وہ بڑی شان و شوکت کے ساتھ ایک تخت پر بیٹھا ہوا تھا اوراس کے چند معتقد تخت کے نیچے جمع تھے حضرت جنید بغدادیؒ کو دیکھ کر مرید نے کسی خاص ادب و احترام کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ اپنی حرکات و سکنات سے یہی تاثر دیتا رہا کہ وہ خود ولایت کے اعلیٰ ترین منصب پر فائز ہےحضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے مرید کے اس گستاخانہ رویے کو نہایت خوش دلی کے ساتھ برداشت کیا پھر اس کے شب و روز کا حال پوچھا تو وہ اسی انداز میں بیان کرنے لگا رات بھر جنت کی سیر کرتا ہوں فرشتے میزبان ہوتے ہیں اور خدا کی نعمتیں میرے سامنے پیش کی جاتی ہیں آج رات بھی تم جنت کی سیر کو جاؤ گے مرید کی گفتگو سن کر حضرت جنید بغدادیؒ نے پوچھا یقیناً آج بھی جنت کی سیر کروں گا مرید کی نخوت کا وہی عالم تھا اسے یہ احساس تک نہیں تھا کہ پیرو مرشد اس کے سامنے موجود ہیں حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا پھر ہماری خاطر ایسا کرنا کہ جب فرشتے تمہیں بہشت میں لے جائیں اور تمہارے سامنے خدا کی نعمتیں پیش کردیں تو تم صرف ایک بار (لاحول ولاقوۃ) پڑھ دینا مجھے اس کی کیا ضرورت مرید نے حیران ہوکر کہا تمہیں شاید اس کی ضرورت نہ ہو مگر میری درخواست ضرور ہے حضرت جنید بغدادیؒ نے اپنے مرید کے متکبرانہ طرز عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے فرمایا اور واپس تشریف لے آئے آج رات بھی حسب معمول (فرشتے) خواب میں آئے اور اسے اونٹ پر سوار کرکے بہشت میں لے گئے مختلف مقامات کی سیر کرانے کے بعد نفیس و لذیذ کھانے پیش کئے اگرچہ اس شخص نے پیرو مرشد کی نصیحت کو دل سے قبول نہیں کیا تھا لیکن نہ چاہتے ہوئے بھی اس کی زبان سے کلمہ مقدس نکل گیا ابھی فضا میں (لاحول ولا قوۃ)کی گونج باقی تھی کہ تمام فرشتے چیختے ہوئے بھاگ گئے اب وہ شخص اپنی (جنت) میں تنہا تھا اور اس کے سامنے بہشتی کھانوں کے بجائے مردہ انسانوں کی ہڈیاں بکھری ہوئی تھیں یہ پر ہول منظر دیکھ کر حضرت جنید بغدادیؒ کے نافرمان مرید کی آنکھ کھل گئی اس کا پورا جسم خوف و دہشت سے لرز رہا تھا اور وہ ہذیانی انداز میں چیخ رہا تھا فرشتے کہاں گئے اور میری وہ دلفریب جنت کہاں گئی پھر جب شیطان کا طلسم چاک ہوگیا تو وہ شخص روتا ہوا پیر و مرشد حضرتِ جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور حضرت جنید بغدادیؒ کے قدموں سے لپٹ کر عرض کرنے لگا اگر آپ میری رہنمائی نہ فرماتے تو شیطان مجھے اس وادی ظلمات میں لے جا کر ہلاک کر ڈالتا بے شک مرید کے لئے آس کے پیر کی نظر کرم بہت ضروری ہے


Ek Musalman aur Yahudi ka wakya || Sa... =zppNanQqoAEHGsTv



hazrat khizar aleh salam ka waqia | ح...


اس چینل پر آپ کو بزرگان دین المعاملۃ اسلاف طریقت قصص الانبیاء قصص صحابہ قصص الاولیاء اور بھی بہت کچھ آپ کو اس چینل پر ملے گا مزید ویڈیوز کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائب کر لیں شکریہ  ❤ ہم ڈیلی بیس پر آپ حضرات کے لئے مختلف اچھی اچھی ویڈیوز بناتے ہیں امید ہے ہماری ویڈیوز آپ کو پسند آ رہی ہونگی اگر ویڈیو ہماری آپ کو اچھی لگتی ہے تو برائے مہربانی کمنٹس اور شیئر ضرور کر دیا کریں آپ کی حوصلہ افزائی کا تہ دل سے شکریہ


https://www.facebook.com/share/r/ARHf...


https://vt.tiktok.com/ZSFP1JPco/


https://www.facebook.com/share/r/ijNN...



abdullah bin ubai kon tha | Sirat-Un-...


Hazrat Umar Aur Ek Qatil ka Waqia | ح...


hazrat khizar aleh salam ka waqia | ح...




sabaq amoz waqia
sabaq amoz kahani
sabaq amoz waqiat
savaq amoz waqiat in urdu
sabaq amoz kahanian
sabaq amoz story
waqia
sabaq amooz waqia
sabaq amooz qissa
urdu sabaq amoz kahanian
sabaq amoz kahaniyan
aik sabaq amoz waqia
sabaq amoz waqiat hindi
sabaq amoz waqiat in urdu
iman afroz waqia
sabaq azmoz
islmaic waqia
sabaqamoz waqia
sabaq amoz islamic waqia in hindi and urdu
badshah ka waqia
sabaq amoz kahani hindi urdu
sabaq amoz qissa
2 هفته پیش در تاریخ 1403/04/07 منتشر شده است.
31 بـار بازدید شده
... بیشتر