Qadri Zeeshan -06. 07. 2024 #ahlyezoaq #1445hijri #pakistan #bilalwrites #makkahmadinah

AHLYEZOAQ OFFICIAL
AHLYEZOAQ OFFICIAL
29 بار بازدید - 2 ماه پیش - Document from Bilal Writes 🗒️🗒️🖊️📒🖋️✒️🖊️اسلامی
Document from Bilal Writes 🗒️🗒️🖊️📒🖋️✒️🖊️

اسلامی سال 1445ھجری کی آخری ماہانہ محفل قرات ونعت
ازتحریر;
خاکسار بلال احمدقاضی
بستی سے لب ٹھٹھو تک
06جولاٸی 2024 بمطابق 29 ذوالحجہ 1445ھجری بروز ہفتہ
🖋️🖋️🖋️🖋️🖋️🖋️🖋️🖋️🖋️
سہروردیہ نعت فاونڈیشن اہل ذوق واہ کینٹ کے زیراہتمام ماہانہ محفل نعت اسلامی سال کی آخری نشت آہوں سسکیوں اور ذوق بھری آنسوٶں سے لبریز نوید شہید قرآن ھال 14جی میں منعقد ہوٸی۔ اس بار محفل پاک کی میزبانی کا سہرا جناب سید اکبر علی شاہ صاحب اور محلہ 14جی کے عاشقان کے ذمے آیا۔ اور میزبانی کاحق  ادا کردیا۔
محفل پاک کا باقاعدہ آغاز ٹھیک 0530 بجے سورة یسین شریف کے ختم پاک سے ہوا۔ 0600 بجے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا۔ تلاوت کے بعد ننھے ثناء خوان نے اپنی معصومانہ آواز میں نعت پیش کی اور سماں بنایا۔ اس کے بعد سلسلہ نعت خوانی شروع ہوگیا ۔جناب حسن سجاد لالہ بھاٸی،جناب بشارت سہروردی انکل،جناب ذیشان قادری بھاٸی،جناب سید احمد علی بھاٸی،جناب محمد آصف قادری بھاٸی،جناب محمد اشرف شہزادانکل نے ترتیب وار اپنی اپنی باری پر اسٹیج پر آۓاور سحر عشق رسول ﷺ کی کرن کو عشاق کی آنکھوں سے نکلنے والے پانی کی چمک سے مہطر کردیا۔ اس کے بعد ماٸیک پر بزرگ ثناء خوان جناب قبلہ سلطان محمود چشتی صاحب تشریف فرما ہوۓاور  مدینہ پاک کی یاد اور حاضری کی تمنا کے الفاظوں سے مزین کلام پیش کیا۔
سلسلہ نعت خوانی کے بعد شیخ السلام جناب مفتی عبد الرشید تبسم قادری مدظلہ اعلی نے بیان فرمایا۔ اور اسلامی سال کا آخر اور آغاز کو قربانی سے جوڑ کر قربانی کا اصل مقصد سمجھایا اور ساتھ ہی سیدنا عمر فاروق رضی تعالی عنہ کی شان بیان کی۔ خطاب کے بعد صلوة السلام ،ختم پاک اور رقت آمیز دعا ہوٸی۔دعا کے بعد پرخلوص  لنگر پیش کیا گیا۔ پر خلوص احباب نے شاہانہ لنگر کا اہتمام فرمایا۔
اس تمام محفل پاک کو براہ راست اس لٸے نہ دیکھا سکا۔ کہ انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں تھی۔ ریکارڈنگ کا ذمہ ہمیشہ کی طرح مجھ خاکسار کے پاس آیا۔ محفل پاک کی تمام ویڈیو کلپس اہل ذوق کے آفیشل یوٹیوب چینل ahlyezoaq official پر اپلوڈ ہوگی۔
خاکسار کےلٸے یہ پہلا موقع ہے کہ میں اپنے مرشد قبلہ و کعبہ والد صاحب کے ساتھ محفل پاک میں نہ آسکا۔اس بار جناب بشارت سہروردی صاحب کی نعت کے دوران مجھ خاکسار کا دل ہوا کہ میں بھی نعت پاک پڑھوں، مگر میری آواز بےڈھنگی سی ہے جس وجہ سے ہمت نہیں ہوتی۔کبھی تو خاکسار اپنے کریم آقاجی ﷺ کو اپنی ٹوٹی پھوٹی آواز میں استغاثہ سناۓگا۔ محفل پاک جو اس بار اپنے وقت کے مطابق بہت اچھی رہی مگر میری ذاتی راۓ کہ ہم اہلسنت جو علماٸےکرام کے ساتھ زیادتی کرتے۔ کہ جب بیان کا موقع آتا اس وقت ہم مختصر کرنے کا اعلان کردیتے۔ ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہوگی۔ اللہ پاک اس محبت بھرے ذوق سے لبریز کارواں کو تاقیامت شادوآباد رکھنا۔ اوراس کارواں کے تمام ذوق بھرےاحباب کو اکٹھے ایک بار صحن مسجد نبوی ﷺ میں گنبد خضرا کے ساۓ میں بھی ایک محفل پاک سجانے کی اجازت مرہمت فرمانا۔ الہی آمین۔
اللہ پاک مجھ خاکسار کے قلم کے ذریعے محبتوں کو عام کرنےاور نفرتوں کو مٹانے والا بنا دے۔آمین
✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️✒️
ازقلم; خاکسار بلال احمد قاضی
QBN GRAPHICS
0310. 5049529
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
2 ماه پیش در تاریخ 1403/04/19 منتشر شده است.
29 بـار بازدید شده
... بیشتر