بُلا لو پھر مجھے اے شاہ بحروبر ﷺ اویس رضا قادری

ubaideraza
ubaideraza
5.8 میلیون بار بازدید - 17 سال پیش - از امیر اہلسنت حضرت علامہ
از امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی

بلالو پھر مجھے اے شاہ بحر و بر (صلی اللہ علیہ وسلم) مدینے میں
میں پھر روتا ہوا آؤں تر ے در پر مدینے میں
میں پہنچوں کوئے جاناں میں گریباں چاک سینہ چاک
گرا دے کاش مجھ کو ذوق تڑپا کر مدینے میں
مدینے جانے والوجاؤ جاؤ فی امان اﷲ(عزوجل)
کبھی تو اپنا بھی لگ جائے گا بستر مدینے میں
سلام شوق کہنا حاجیو! میرا بھی رو رو کر
تمہیں جب آئے نظر روضۂ انور مدینے میں
مرا غم بھی تو دیکھو میںپڑا ہوں دور طیبہ سے
سکوں پائے گا بس میرا دل مضطر مدینے میں
نہ ہو مایوس دیوانو پکارے جاؤ تم اُن کو
بلائیں گے تمہیں بھی ایک دن سرور (صلی اللہ علیہ وسلم) مدینے میں
جدائی کی گھڑی عاشق پے بے حد شاق ہوتی ہے
وہ روتا ہے تڑپ کر ہچکیاں بھر کر مدینے میں
بلا لو ہم غریبوں کو بلالو یارسول اﷲ(عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم)
پئے شبیر و شبر فاطمہ حیدر مدینے میں
وہاں اِک سانس مل جائے یہی ہے زیست کا حاصل
وہ قسمت کا دھنی ہے جو گیا دم بھر مدینے میں
مدینہ میرا سینہ ہو مرا سینہ مدینہ ہو
مدینہ دل کے اندر ہو دلِ مضطر مدینے میں
نہ دولت دے نہ ثروت دے مجھے بس یہ سعادت دے
ترے قدموں میں مر جاؤں میں رو رو کر مدینے میں
مدینہ اس لئے عطارجان و دل سے ہے پیارا
کہ رہتے ہیں مرے آقامرے دلبر (صلی اللہ علیہ وسلم) مدینے میں
17 سال پیش در تاریخ 1386/03/26 منتشر شده است.
5,842,477 بـار بازدید شده
... بیشتر