Allah Ka Wali Bannay K Liya Aasan Aamal (Wazifa) Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari Trust
Ubqari Trust
292.9 هزار بار بازدید - 7 سال پیش - اللہ کاولی بننے کیلئے ایک
اللہ کاولی بننے کیلئے ایک آسان عمل
قرآن کاایک ایک حرف قرآن کاایک ایک لفظ، قرآن کا ایک ایک بول، لَا یُجَلِّیْھَا لِوَقْتِھَآ اِلَّا ھُوَ (اعراف ۱۸۷) یہ عمل عصرکی نماز کے بعد سانس بند کرکے کرنا ہے۔اس آیت کو پڑھنے والا قرآن کی سیڑھیاں چڑھتا جائے گا ۔ بس صرف سانس رُوک کرپڑھنا ہے جب سانس ٹوٹنے لگے بس اتنا وظیفہ ہے بس ختم۔ وہ سانس رُوکنے میں 1دفعہ ، 2دفعہ ،9دفعہ جتنی دفعہ پڑھا جائے بس ختم۔
ولایت کااعلی مقام، بزرگی کااعلیٰ مقام اورقیامت کے دن ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوگا جو اللہ کے ولی ہوں گے۔ کیاکمال ہے۔ بڑے بڑے اللہ کے ولی، غوث، قطب، ابدال، نجیب، ابراراوراللہ کے دوست ان کے ساتھ کھڑاہوجائے گا اس عمل کی وجہ سے۔ یہ قرآن ہے زندگی کارہبرہے۔ آپ میری اس آیت کو صحیح نہیں سمجھ پائے آپ نے توجہ نہیں کی۔
مجھے یہ بتائے کہ اللہ کاآپنے دوستوں کے ساتھ کیامعاملہ ہوتاہے۔ آپ اس پرجائیں۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ولی بن جائیں گے قیامت کے دن بخشے جائیں۔ میں کہتاہوں کہ دنیامیں اللہ اپنے دوستوں کے ساتھ کیامعاملہ کرتاہے۔ فرمایا میرے دوست (ولی) وہ ہیں جو اللہ کادوست ہوتاہے اللہ اس کی نسلوں کوپالتاہے۔ آپ سمجھ نہیں رہے میں نے آپ کو کتنا بڑا عمل بتادیا ہے۔ چھوٹی سی آیت ہے اتنا بڑا نفع ہے۔ آپ کی ضرورتیں بھی پوری ہوجائیں، آپ کے مسئلے بھی حل ہوجائیں۔ آپ کی مشکلیں بھی دُورہوجائیں۔
7 سال پیش در تاریخ 1395/12/16 منتشر شده است.
292,984 بـار بازدید شده
... بیشتر