Surah Muzammil Ki Choti Sa Ayat aru Inhoka Kamalat

Ubqari Trust
Ubqari Trust
1.2 میلیون بار بازدید - 8 سال پیش - سورہ مزمل کی چھوٹی سی
سورہ مزمل کی چھوٹی سی آیت اورانوکھے کمالات
میں بات کررہا تھا اِنَّ لَکَ فِی النَّھَارِ سَبْحًا طَوِیْلا(سورہ مزمل آیت 7) یہ چھوٹی سی آیت ہے بڑی کمال کی آیت ہے۔ یہ چھوٹی سی آیت ہے بہت تاثیر کی آیت ہے۔ اس چھوٹی سے آیت کو 11دفعہ صبح وشام پڑھ لیں ۔سورہ مزمل جادو،جنات ،نظربدکے لیے سیف بے نیام ہے۔ سورت مزمل میں انوکھی تسخیرہے کہ اس کی عزت اس کاوقار دل میں ان کے لیے محبت پیاربیٹھ دیتاہے۔ اورسورت مزمل میں رزق اورکاروبارہے۔ سورت مزمل میں ویرانی ،رشتوں کی بندش کاخاتمہ ہے۔ سورت مزمل میں اللہ نے اپنے حبیب ﷺ کی تعریف کی ہے اپنے نام کی عظمت بیان کی ہے ۔ اورناممکن مسائل کاحل سورہ مزمل میں رکھا ہے ۔ سورت مزمل کی جو یہ آیت ہے اِنَّ لَکَ فِی النَّھَارِ سَبْحًا طَوِیْلاًیہ جو آیت ہے انوکھی آیت ہے ۔ میرا مشورہ آپ کی خدمت میں اس کویادکرلیں۔
8 سال پیش در تاریخ 1395/07/16 منتشر شده است.
1,294,921 بـار بازدید شده
... بیشتر