Itikaf 2023 | Waldain Ke Huqooq o Wajibat - Vol 2 | Dr Tahir ul Qadri

Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
29.3 هزار بار بازدید - پارسال - Rights of Parents and Wajibat
Rights of Parents and Wajibat (والدین کے حقوق و واجبات) - Vol 2 | Shaykh ul Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri @DrQadri
Lecture Series: Zawal Pazir Muasharti Aqdar aur Qurani Ahkamat (زوال پذیر معاشرتی اقدار اور قرآنی احکامات)
📍 Itikaf City Jame al-Minhaj

اولاد کو صالح دیکھنے کے آرزو مند والدین پہلے خود صالح والدین بنیں: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہرِ اعتکاف کی تیسری نشست سے ’’والدین کے حقوق و واجبات (احادیث نبویہ کی روشنی میں) ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کے حاکم لوٹ مار کرنے والے ہوں وہاں نہ تو کبھی مہنگائی ختم ہو گی اور نہ اس معاشرے میں خیر باقی رہتی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا شہرِ اِعتکاف تعلیم و تربیت اور دین کے صحیح تصور کے معرفت کے لیے ہے۔ والدین اولاد کے پہلے ماڈل اور آئیڈل ہوتے ہیں۔ لہٰذا والدین کو چاہیے کہ اپنی سیرت و کردار، عادات و اَطوار اور اَخلاق و  آداب سنواریں۔ اولاد کو صالح دیکھنے کے آرزو مند والدین پہلے خود صالح والدین بنیں۔

انہوں نے کہا کہ میاں بیوی گھر میں جس طرح ایک دوسرے کو مخاطب کرتے ہیں بچے وہی بولی اختیار کرتے ہیں گھر میں بولی جانے والی بولی اور وقوع پذیر ہونے والےواقعات  بچوں کے ذہنوں پر نقش ہو جاتے ہیں۔ والدین کے ساتھ اچھا یا برا جیسا سلوک کریں گے، ویسا رویہ آپ کی اولاد آپ کے ساتھ روا رکھے گی۔ الغرض اگر ہم نے اپنی اولاد کو نیک بنانا ہے تو پہلے خود کو نیک بنانا ہوگا۔ آج ہمارا المیہ یہ ہے کہ اولاد اگر بے ادب نہیں بھی ہوتی تو وہ ہر وقت سوشل میڈیا پر مصروف رہتی ہے اور والدین کو معیاری وقت نہیں دیتی۔ والدین کے پاس بیٹھ کر سیل فون پر مصروف رہنے کا مطلب ہے کہ آپ والدین کے پاس بیٹھ کر بھی ان پاس نہیں ہیں، یہ بداخلاقی اور بے ادبی ہے نوجوان اس بے ادبی کو ترک کر دیں۔ حضرت اویس قرنی واحد تابعی ہیں جن کا نام لے کر حضور نبی اکرم ﷺ نے ذکر فرمایا ہے کیوں کہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ بہت زیادہ نیکی اور اِحسان کرنے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جو دین ہمیں عمومی طور پر سکھایا جاتا ہے وہ ہے: ترجیحات کا دین، ترغیبات کا دین، رسومات کا دین اور فسادات کا دین۔ جو شخص چاہے کہ اُس کی عمر دراز ہو، اُسے چاہیے کہ والدین سے حسنِ سلوک کرے(الحدیث)۔ جو شخص چاہے کہ اُس کی عمر دراز ہو، اُسے چاہیے کہ والدین سے حسنِ سلوک کرے (الحدیث)۔ انہوں نے کہا کہ والدین اور اولاد کے لیے خصوصی قرآنی دعا یہ ہے کہ ’’اے میرے رب: مجھے توفیق دے کہ میں تیرے اس احسان کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر فرمایا ہے اور یہ کہ میں ایسے نیک اعمال کروں جن سے تو راضی ہو اور میرے لئے میری اولاد میں نیکی اور خیر رکھ دے۔‘‘ یوں بندہ یہ اِلتجا کرتا ہے کہ میرے خالق! مجھے والدین کا تابع فرمان اور نیک بننے کی توفیق عطا فرما تاکہ مجھے دیکھ کر میری اولاد بھی نیک بنے۔ والد جنت کا سب سے بڑا دروازہ ہوتا ہے۔ بیٹا باپ کی جتنی بھی خدمت کر لے مگر باپ کا حق ادا نہیں کر سکتا، سوائے اُس بیٹے کے جو اپنے غلام باپ کو رقم دے کر آزاد کروا لے۔

انہوں نے کہا کہ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز اور منہاج کالج برائے خواتین کے طلباء و طالبات دل و جان سے شہرِ اعتکاف کے معتکفین و معتکفات کی خدمت کررہے ہیں۔  ان سب کے لیے خصوصی مبارک باد اور ڈھیروں دعائیں ہیں۔

Subscribe the Official YouTube channel of Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri drqadri

** Some Important Links **
- https://www.minhaj.tv
- https://get.minhaj.tv/
- Facebook: TahirulQadri
- Facebook: MinhajulQuran
- SoundCloud: TahirulQadri
- https://dailymotion.com/MinhajulQuran
- https://vimeo.com/MinhajulQuran

#TahirulQadri #islam #quran #MinhajulQuran #DrQadri #itikaf #spirituality #spiritual #spiritualretreat
پارسال در تاریخ 1402/01/24 منتشر شده است.
29,353 بـار بازدید شده
... بیشتر