12 May 2016 Anmol Aamal Ubqari Dars Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari Trust
Ubqari Trust
90.4 هزار بار بازدید - 8 سال پیش - شیخ الوظائف حکیم محمد طارق
شیخ الوظائف حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی دامت برکاتہم کا درس12مئی 2016 ۔انمول عمل
جب میرے آقا سرورکونین ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے انسانیت کا ایک انوکھا انداز تھا۔ سسکتی انسانیت، سلگتی انسانیت ، بے بس اوربے کس لوگ، جن کی نہ کوئی فریادسننے والا نہ کوئی آہ سننے والا، اورنہ کوئی درخواست پرعمل کرنے والا نہ کوئی درخواست لکھنے والا، اورنہ کوئی درخواست دینے والا اورنہ کوئی درخواست لینے والا، کوئی نظام نہیں تھا۔ اندھی دنیاکااندھا نظام تھا اورکالانظام چل رہاتھا۔ جس کے پاس طاقت تھی اس کی زندگی تھی ، جس کے پاس ظلم اورجبرتھا ویہی شان وشوکت میں تھا۔ کائنات کانظام تھا چل رہاتھا۔ پتھروں کے ساتھ رہتے رہتے وہ خود پتھربن گئے تھے اورپہاڑکالے تھے اوران کے دل بھی ایسے ہوگئے تھے ، ان کی زبانیں بھی کالی ہوگئی تھی اوران کے کرداربھی کالے ہوگئے تھے۔ کیونکہ ان کاتعلق نرم پتھروں سے تھا ہی نہیں، ان میں نرمی کیسے آتی اورپتھربھی وہ جو خشک جن میں سبزہ نہیں اوران کے دل بھی ایسے خشک تھے ان میں کوئی سبزہ نہیں ، اوراسی میں دن رات گزررہے نسل درنسل خاندان درخاندان۔ جو پس رہ وہ پس رہ جو بڑھ رہا وہ بڑھ رہا۔ ایک وہ تھے جن کو جگہ نہیں تھی اورکسی کی بکری کا خیمہ ہوتا تھا کسی کاچمڑے کاخیمہ ہوتاتھا۔ اورکسی کی جھونپٹری ہوتی تھی۔ ایسے بھی تھے جن کے قلعے ہوتے تھے۔ خیبرکابھی قلعہ تھا مرحب کا۔ اورایک وہ تھے جن کے پاس کچھ بھی نہیں تھا۔ ایک زمانہ تھا ایک اندھیراتھا جہاں آج تک سورج طلو ع نہیں ہوا تھا۔لمبی غارتھی جس پرچلتے چلتے کائنات ویران تھی پریشان تھی، یہ ایک چھوٹا سانقشہ جومیں کھنیچ نہ سکا ، نہ میرے پاس لفظ ہیں نہ معلومات ہے نہ ان کی کیفیت ہے جو میرے آقاﷺ کی آمد سے پہلے ایک نظام تھا۔ جو چل رہاتھا۔
8 سال پیش در تاریخ 1395/02/24 منتشر شده است.
90,446 بـار بازدید شده
... بیشتر