Allah Humma Maghfirli Waliwalidayya Walil Wazifa Hakeem Tariq Mehmmod

Ubqari Trust
Ubqari Trust
442.4 هزار بار بازدید - 8 سال پیش - اَلَّلھُمَّ اغْفِرْلِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتْ
اَلَّلھُمَّ اغْفِرْلِی وَلِوَالِدَیَّ وَلِلْمُوْمِنِیْنَ وَالْمُوْمِنَاتْ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَات
اگرکوئی خوش قسمت انسان رات کو سوتے ہوئے یاصبح اُٹھتے ہوئے کسی بھی لمحے 27دفعہ پڑھ لے اورکتنا خوش قسمت ہوگاجو 15شعبان سے یا آج سے شروع کرے اوررمضان کے آخرلیلتہ الجائزہ کے آخرتک اس کو لاکھوں پڑھ لے اورامت کے لیے بھی مانگوں گاوراپنے لیے بھی مانگوں گا۔ میں جن حضرات کو جو وظائف دیے ہوئے ہیں وہ یہ دُعابھی 27دفعہ پڑھ سکتے ہیں، اورزیادہ بھی پڑھ سکتے ہیں۔ یقین جانیے کیا چیز ہے جوآپ کومل رہی ہے اورملی ہے اچھا آپ دیکھیں کہ آپ نے اس میں ایک مانگا ہے اورسارے جنازے کی دُعادیکھیں۔
پہلے مولا زندوں کو اورزندوں میں، میں بھی شامل ہوں اورمولا ساری میتوں کو اورسارے موجودکو اورسارے غائب کو، اورسارے چھوٹے اورسارے بڑے ۔ اللہ سارے مذکر، سارے مونث سارے مرد، ساری عورتیں، سب کو معاف کردے۔ جنازہ پڑھ رہے میت کا مانگ رہے ساری اُمت کو ۔ آپ سوچیں توصیحح، مزاج بنایاگیا ہے ، ہمیں ایک مزاج دیاگیاہے، علم کی کمی، نالج کی کمی، ریسرچ کی کمی، تحقیق کی کمی ۔ مدینے والے ﷺ نے توہمارا پہلے دن سے یہ مزاج بنادیا ہے۔
چھوڑ اپنی زندگی کی چاہتوں کو ، اگرتواپنی زندگی کی چاہتوں کو بہت زیادہ پوری کرنا چاہتا ہے اوراتنی زیادہ کہ تیری نسلیں مالا مال ہوجائیں توپھرآ ان بولوں پہ جو مدینے والے ﷺ نے فرمایا ہے وہ بول یہ ہے مانگ تیری نسلیں مالا مال ہوجائیں گی تیری نسلوں میں کبھی کمی نہیں ہوگی، تیری نسلیں پہ برکتوں کی، علم کی، حلم کی، عطا کی، وفا کی، شفا کی کبھی کمی نہیں ہوگی آجا ان بولوں پہ آجا۔ تونے ذکرمصطفی ﷺ بہت کیاکر، ہرذکرمصطفی ﷺ میں برکت ہی برکت ہے لیکن فکرمصطفیﷺ کو بھی پہچان ، اس فکرمصطفی ﷺ میں ساری اُمت کاغم لے اپنے دل میں اورپھر دیکھ اس فکرکے بدلے اللہ تیری ساری فکریں، رز ق کی فکریں، صحت کی فکریں، بچوں کی فکریں، نصیبوں کی فکریں، اوراللہ پاک فاقوں کی فکریں ، کاروبارکی فکریں اللہ تیری دُورکرے گا۔
8 سال پیش در تاریخ 1395/03/04 منتشر شده است.
442,453 بـار بازدید شده
... بیشتر