Aik Dua Jo Parha Allah Ka Wali Ban Jain Hakeem Tariq Mehmmod

Ubqari Trust
Ubqari Trust
1.9 میلیون بار بازدید - 9 سال پیش - ایک دُعا۔۔۔جوپڑھے وہ اللہ کاولی
ایک دُعا۔۔۔جوپڑھے وہ اللہ کاولی بن جائے۔۔۔۔
پڑھنے میں صرف 5منٹ لگتے ہیں 3دفعہ صبح پڑھ لیں 3دفعہ شام کو پڑھ لیں وہ چھوٹے سے لٖفظ ہیں ۔ ان لفظوں کے اندرطاقت ہے جو یہ لفظ پڑھے گا ابدال بن جائے گا وہ ولی بن جائے گا۔ اللہ اس کوابدالوں اورولیوں میں شامل کرلے گا۔ اللہ اس کی وہ مرادیں پوری کرے گا جو حسرتیں لے کرلوگ قبروں میں چلے گے۔
اولیائے کاملین نے فرمایا یہ دُعاخصوصی طورپر رجا ل اللہ (مخصوص گروہ اولیاء) کو حضرت خضرعلیہ السلام کی جانب سے رازدارنہ طورپرسکھائی گئی ہے اس دعاکومانگتے رہنے والوں کیلئے قرب خداوندی اورحضورنبی کریم ﷺ کے منظورنظرہونے کی بشارت دی گئی ہے۔ مبارک دُعا یہ ہے۔
(۱) اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِاُمَّۃِ سَیّدِنَامُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ
(۲) اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ اُمَّۃَ سَیّدِنَامُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ
(۳) اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ اُمَّۃَ سَیّدِنَامُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ
(۴) اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ اُمَّۃَ سَیّدِنَامُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ
(۵) اَللّٰھُمَّ اجْبُرْْ اُمَّۃَ سَیّدِنَامُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ
(۶) اَللّٰھُمَّ فَرِّجْ عَنْ اُمَّۃِ سَیّدِنَامُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمْ
"اَللّٰھُمَّ انْصُرِالْاِ سْلَامَ وَالْمُسْلِمِیْنَ، اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَاوَلِلْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ، وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالمُسْلِمَاتِ، وَاَصْلِحْ ھُمْ، وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِھِمْ، وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْ،وَجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الْاِیْمَانَ وَالْحِکْمَۃَ "

(۱) اے خدا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے گناہوں کومعاف فرما۔
(۲) اے خدا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت پررحم فرما۔
(۳) اے خدا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کی اصلاح فرما۔
(۴) اے خدا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے عیوب کی پردہ پوشی فرما اوران کے گناہوں،برائیوں کو چھپا لے اور ان سے درگزرفرما۔
(۵) اے خدا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امتی کے ٹوٹے ہوئے دلوں کوجوڑ دے۔
(۶) اے خدا حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت پرکشادگی (رزق میں برکت) عطا فرما اورفقروفاقہ کوغنی اورتونگری سے مبدل فرما۔
9 سال پیش در تاریخ 1394/11/30 منتشر شده است.
1,986,954 بـار بازدید شده
... بیشتر