Ya Qadir Ya Nafay Ki Barkat Wazifa Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari Trust
Ubqari Trust
205.3 هزار بار بازدید - 8 سال پیش - یاقادریانافع کی برکاتمیں سٹرک پرکھڑا
یاقادریانافع کی برکات
میں سٹرک پرکھڑا تھا مجھے ایک صاحب ملے ، انہوں نے کہا میں نے آپ کا فیس بک پیج لائیک کیاہوا ہے۔ آپ نے اس میں ایک چیزلکھی تھی، میں نے اُس کو بے یقینی سے آزمائی مگربڑا زبردست فائدہ ہوا اورنشانے پہ لگی۔ مجھ سے کہنے لگے جب بھی مجھے مشکل ہوتی ہے میں یوں کرتاہوں اورچٹکیوں میں کام ہوجاتاہے۔ چند دن پہلے میں نے پڑھا ہے کہ حکیم طارق ملتانہیں ہے اُس سے ملاقات مشکل سے ہوتی ہے ، مصروف آدمی ہے ،کوئی کہتاہے مغرورہے کوئی کہتاہے امیروں سے ملتاہے غریبوں سے ملتانہیں۔ میں نے کہایااللہ میری ملاقات کرا دیکھیں آپ مجھے راستے میں مل گئے۔
اُس نے کہاجوسب سے پہلے میں نے اس وظیفے کوآزمایا وہ ایسے آزمایا کہ میں گاؤں سے آرہا تھا اورراستے میں میراموٹرسائیکل پنکچرہوگیا۔ میں نے اُس وظیفے کوپڑھنا شروع کردیا۔ بس 2/3منٹ میں وہ وظیفہ پڑھا جاتاہے۔ میں نے پڑھ کرکہا مولا میری مدد فرما اتنا پیدل کیسے چلوں۔ سخت گرمی تھی ، موٹرسائیکل پنکچرہوگیاتھا۔تھوڑی سی دیرہوئی کہ پیچھے سے ایک ڈالا آیا۔ انہوں نے میراموٹرسائیکل اُٹھایا اورمجھے ساتھ لے گئے۔
اس وکیل نے ایک اورواقعہ سنایا کہ میں ٹرین میں جارہا تھا اورمیرے جی میں آیا کہ مجھے چائے ملے اورچائے بھی ٹی بیگ والی نہ ہو ،چائے پکی ہوئی ہو اورمجھے ملے۔ اوراب تومجھے ایسایقین ہے کہ مجھے ملے گی۔ میں نے انگلیوں پروہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ تعداد پوری کرکے میں چائے کے انتظارمیں بیٹھ گیا۔ آگے اسٹیشن آیااوراسٹیشن پربہت سارے لوگ چڑھے ان کے پاس سامان تھا۔ اورانہوں نے آتے ہی کھانا کھول دیا، اورمجھ سے کہنے لگے کہ کھاناکھائیں گے میں نے کہا جی نہیں۔ انہوں نے کہا اچھا چلو چائے پی لیں۔ میں نے کہا چلو چائے پلادیں۔انہوں نے چائے کاپیالہ بھرا، اس میں چھوٹی الائچیاں اورکمال کی چائے تھی۔میں نے چائے پی اورایسامزہ آیااُس وکیل نے کہ میں جو وظیفہ پڑھتاتھا وہ یہ ہے کہ 45دفعہ یاقادریانافع پڑھتاتھا۔ اس سے نعمتیں راحتیں ملیں، اورمیرے لیے برکتوں اورخیروں کے دروازے کھلیں۔
8 سال پیش در تاریخ 1395/11/07 منتشر شده است.
205,311 بـار بازدید شده
... بیشتر