Naat | Dil Pe Likha Lab Pe Raha صل علی محمد | Awaz Qari Hafiz Muhammad Asif | Kalam Muzaffar Warsi

Qari Hafiz Muhammad Asif
Qari Hafiz Muhammad Asif
13.1 هزار بار بازدید - 4 سال پیش - Famous Urdu Naat Dil Pe
Famous Urdu Naat Dil Pe Likha Lab Pe Raha Salle Ala Muhammadin صل علی محمد Had Akhri Pehla Sira Salle Ala Muhammadin Awaz Qari Hafiz Muhammad Asif Dubai Kalam Muzaffar Warsi R.A.

آواز: قاری حافظ محمد آصف
کلام: مظفر وارثی

دِل پہ لکھا لب پہ رہا، صل علی محمد
حد آخری پہلا سِرا، صل علی محمد

ایسی بہت راتیں ہوئیں رب سے میری باتیں ہوئیں
تو رب نے بھی مجھ سے کہا ، صل علی محمد

قرآں کا دِل ، حق کی زُباں، سایہ فِگن، رحمت فِشاں
صدیوں سے ہے، پھر بھی نیا، صل علی محمد

دُنیا مجھے لیکر چلی ، یاد آگئی ، اُنؐ کی گلی
واپس مُڑا ، اور چیخ اُٹھا، صل علی محمد

پت جھڑ میں بھی، ساون ملے، مانگوکلی گلشن ملے
جانِ کرم، رُوح ِسخا، صل علی محمد

جوبھی جبیں اُس کی ہوئی ، کیا شے نہیں، اُس کی ہوئی
نُقطہ نُما اِک دائرہ، صل علی محمد

تِشنہ لبی ، اِک نہر ہے، تنہائی بھی ، اِک شہرہے
اُس شہر کی آب و ہوا، صل علی محمد

دِل روشنی ، گھر روشنی ، اُس کی عطا ہر روشنی
نُورِازل ، شمع حِرا، صل علی محمد

#Naat #SallealaMuhammadin #MuzaffarWarsi #DilPeLikha #LabPeRaha #HadAkhri  #QariAsif #QariHafizMuhammadAsif #QariAsifDubai
4 سال پیش در تاریخ 1399/02/22 منتشر شده است.
13,183 بـار بازدید شده
... بیشتر