Urdu Kalam - Sajde Se Aaj Sar Na Uthane Ki Raat Hai - Kalam Muzaffar Warsi Awaz Qari Muhammad Asif

Qari Hafiz Muhammad Asif
Qari Hafiz Muhammad Asif
72 هزار بار بازدید - 4 سال پیش - Great Urdu Kalam - Ye
Great Urdu Kalam - Ye Raat Mustafa ke Zamane ke Raat hey - Sajde Se Aaj Sar Na Uthane Ki Raat Hai - Beautiful Kalam Hazrat Muzaffar Warsi Awaz Qari Hafiz Muhammad Asif in Dubai - shab e barat - shab e qadr

یہ رات مصطفے ﷺ کے زمانے کی رات ہے
سجدے سے آج سر نہ اٹھانے کی رات ہے

گل کردو سب چراغ کہ اندر ہو روشنی
یہ رات تو دلوں کو جلانے کی رات ہے

آئے ہیں آج ہم کو فرشتے خریدنے
یہ عشق کی دوکان سجانے کی رات ہے

چلتے ہیں آو ساقئی کوثر کے گھاٹ پر
یہ حشر تک کی پیاس بجانے کی رات ہے

آہوں سے سسکیوں سے دُعا سے درود سے
عرش خدا کا پایہ ہلانے کی رات ہے

پہچانتے بھی ہو کہ نہیں اپنے آپ کو
آئینہ زندگی کو دِکھانے کی رات ہے

رحمت ہے اس کے پاس دل و جاں تمہارے پاس
یہ لوٹنے کی رات لُٹانے کی رات ہے

سجدوں کے ساتھ ساتھ مظفر حیات کو
گرویدہ جہاد بنانے کی رات ہے

کلام:  حضرت مظفر وارثیؒ
آواز:  حافظ قاری محمد آصف

#UrduKalam #YeRaat #YeRaatMustafake #ZamanekeRaathey #Sajde #SajdeSeAaj #SarNaUthaneKiRaatHe #MuzaffarWarsi #QariAsifDuba
4 سال پیش در تاریخ 1399/01/19 منتشر شده است.
72,087 بـار بازدید شده
... بیشتر