زاد الطالبین درس نمبر 3

Qasim Rahi
Qasim Rahi
5.7 هزار بار بازدید - 3 سال پیش - #زاد الطالبین
#زاد الطالبین
#zaadultalebain

زاد الطالبین مؤلفہ مولانا عاشق الٰہی البرنی جو 329 احادیث کا مجموعہ ہے۔یہ کتاب طلباء کیلئے عظیم احسان ہے۔یہ کتاب فن علم حدیث سے تعلق رکھتی ہے۔اور اس بات میں کوئی شق نہیں ہے کہ فن علم حدیث تمام فنون سے اعلیٰ و افضل فن شمار ہوتا ہے اسی سے دین کی سمجھ بوجھ حاصل ہوتی اور اخلاق کی اصلاح ہوتی اور چونکہ یہ کتاب درجہ ثانیہ میں داخل نصاب بھی ہے اس لیے طلباء کو صرف علم صرف جاری کرنے کہ موقع بھی ملتا ہے اور اس کتاب سے نحوی ترکیبوں کی مہارت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔اور علم ادب بھی زیرنظر رہتا ہے۔پھر چونکہ  اس علمی انحطاطی دور میں طلباء ہر فن میں سہولت پسند ہیں اس لیے احقر نے یہ چاہا کہ یوٹیوب پر اس کے دروس ریکارڈ کر دیئے جائیں تاکہ ہر طالب علم کو اسکا فائدہ ملے۔
ترکیبی حیثیت سے تمام احادیث کو جمع کیا گیا
سب سے پہلے جملہ اسمیہ سے آغاز کیا پھر اس کی پانچ قسمیں بیان کیں۔
1۔جن کے شروع میں الف لام ہو
2۔وہ جس کے شروع میں الف لام نہ ہو
3۔وہ جس کے شروع میں لا نافیہ ہوں
4۔وہ جس کے شروع میں ان ہوں
5۔وہ جس کے شروع میں انما ہو
پھر جملہ فعلیہ رکھا جس میں چھ قسمیں بنائیں
1۔بغیرکسی حرف داخل کرنے کے
2۔جس کے شروع میں لا ہو
3۔امر و نہی کے صورت میں
4۔لیس النا قصہ شروع میں لگا کر
5۔من و حرف شرط لگا کر
6۔اذاحرف شرط لگا کر

4۔ پھر ذکر بعض المغیبات کے عنوان سے 25 خبریں غیب کی ذکر کیں۔
5۔پھر دوسرا باب بنایا  جِس میں چالیس قصے رکھے۔
3 سال پیش در تاریخ 1400/03/31 منتشر شده است.
5,798 بـار بازدید شده
... بیشتر