Rev Dr Jamil Nasir Live || ڈاکٹر جمیل ناصر،سینٹر کامران مائیکل، پادری انور فضل، مشترکا ء پری

Rev. Dr Jamil Nasir
Rev. Dr Jamil Nasir
258.2 هزار بار بازدید - 11 ماه پیش - ڈاکٹر جمیل ناصر ؔ چئیر
ڈاکٹر جمیل ناصر ؔ چئیر مین چرچ آف پینتی کوست لاہور پاکستان، سینٹر کامران مائیکل اور پادری انور فضل نے جڑانوالہ کے تمام نظر آتش چرچز اور گھروں کا دورہ کیا اور بعد ازاں ان تینوں نے مشترکا ء پریس کانفرنس کی جس میں ڈاکٹر جمیل ناصر نے کہا کے ہمیں حکومت چرچز اور گھروں کی تعمیر کرنے کا لالی پاپ مت دیں۔اس کے برعکس ہمیں ان باتوں کا انصاف چاہیے۔ (1) بائبل مقدس کی توہین (2)صلیب کی بے حرمتی (3)چرچ اور مقدس التار۔قربان گاہ کی پامالی اور اُس کو ناپاک کرنے کی جن لوگوں نے جسارت کی ہے اُن کے خلاف 295-Aاور 295-Bکا مقد مہ درج کیا جائے۔ نیز اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ مسیحی ماحاجر نہیں اورنہ ہی اُن کو کسی اور ملک سے لیا گیا ہے بلکہ یہ اسی سر زمین کا خمیر ہیں۔ آخر میں اُنھوں نے مطالبہ کیا اُن لوگوں کو گرفتار کیا جائے جن لوگوں نے ان چرچز پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی بائبل کو نذر آتش کیا اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، اگر حکومت 9مئی کے ناقاب پوش ملزمان کو گرفتار کر سکتی ہے تو ان لوگوں کی واضع توڑ پر تصویر سوشل میڈیا پر موجود ہے۔لہذا ان لوگوں کو گرفتار کر کے آئین اور قانون کے مطابق سزائیں دی جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی کسی عباد ت گاہ اور مقدس کتاب کی بے حرمتی نہ کریں۔اس موقع پر شکیل کھوکھر ایم پی اے ، عمانوائیل جولئیس اور وسیم انجم بھی ساتھ تھے۔
11 ماه پیش در تاریخ 1402/05/26 منتشر شده است.
258,269 بـار بازدید شده
... بیشتر