Ghazal - Tu Ne But E Harjai Kuch Aisi Ada Payi - Nayyara Noor

Ally Adnan
Ally Adnan
7.7 هزار بار بازدید - 5 سال پیش - Vocals: Nayyara Noor (1950 -
Vocals: Nayyara Noor (1950 - )
Poetry: Ameer Minai (1829 - 1900)

تُو نے بُتِ ہرجائی کچھ ایسی ادا پائی
تکتا ہے تری صُورت ہر ایک تماشائی

پہلے سے نہ سوچا تھا انجام مَحَبَّت کا
اَب سوچ میں بیٹھا ہوں جب جان پہ بن آئی

اَب دل ہے یہ چکر میں سب ہوش و خِرد گُم ہیں
کُوچے میں محبت کے چلتی نہیں دانائی

یوں باندھ کےبیٹھا ہے دامن تیرے دامن سے
دیوانے پہ قُرباں ہے داناؤں کی دانائی

جی بھر گیا دُنیا سے اب دل میں یہ حسرت ہے
تُو ہو تیرا جلوه ہو اور گوشہء تنہائی

تُو عِشق میرا ہر گِز غیروں سے نہ کر ظاہر
اِس میں میرا چرچا ہے اور ہے تیری رُسوائی

طعنو ں سے ہے دل زخمی ، زخموں سے جگر خوں ہے
لو دل کے لگانے کی ہم نے یہ سزا پائی

مُدّت سے امِیرؔ اُن سے مِلنے کی تمنّا تھی
آج اُ س نے بُلایا ہے لینے کو قضا آئی

#allyadnan
5 سال پیش در تاریخ 1398/03/12 منتشر شده است.
7,705 بـار بازدید شده
... بیشتر