History of Hassan Bin Sabbah Epi 08 || jhuti Nabi Aurat || musilma kazzab jhuta Nabi

آگہی
آگہی
417 بار بازدید - 4 هفته پیش - History of Hassan Bin Sabbah
History of Hassan Bin Sabbah Epi 08 || jhuti Nabi Aurat || musilma kazzab jhuta Nabi


سجاح بنت حارث تمیمہ ہوازن کے قبیلہ بنوتمیم کی سرکردہ عورت تھی عسائیت کی پیروکار تھی اور وہ دریائے دجلہ اور فرات کے اس درمیانی علاقے کی رہنے والی تھی جو الجزیرہ کہلاتا ہے وہ عالم شباب میں تھی اور حسین بھی تھی۔اس کے حسن کے متعلق مورخ لکھتے ہیں کہ بنوتمیم میں اس سے زیادہ حسین عورت بھی موجود تھی لیکن سجاح کی شکل و شباہت اور جسم کی ساخت میں کوئی ایسا تاثر تھا جو دیکھنے والوں کو مسحور کرلیتا تھا اس کا زیرلب تبسم اپنا ایک اثر پیدا کرتا تھا۔لیکن اس کا اصل حسن اس کے انداز دلربائی میں تھا وہ جب بات کرتی تھی تو اس کے ہاتھوں کی حرکت آنکھوں کے بدلتے ہوئے زاویے اور گردن کے خم دوسروں کے دل موہ لیتے تھےاس نے اپنے آپ میں یہ خوبی بھی پیدا کررکھی تھی کہ اس کے پاس کوئی عبادت گزار اور پارسا آ بیٹھتا تو وہ ایسے انداز سے بات کرتی کہ پارسا اسے اپنے سے زیادہ پارسا سمجھ لیتے اور اس کے عقیدت مند ہوجاتے تھے۔کوئی عیاش دولتمند اس کے پاس آتا تو وہ اس عورت کو اپنی جیسی سمجھ کر اس پر دولت نچھاور کرنے لگتا مگر وہ اسے اپنے جسم سے دورہی رکھتی تھی وہ شخص اس کا گرویدہ ہو جاتا اور اس کے اشاروں پر ناچتا تھا۔کوئی امیر ہوتا یا غریب گنہگار ہوتا یا نیکوکاروہ سجاح کو اپنا مونس وغمخوار سمجھتا تھامؤرخوں نے متفقہ طور پر لکھا ہے کہ سجاح کاہنہ تھی اس زمانے میں وہ آدمی جو مذہبی پیشوا ہونے کے ساتھ ساتھ علم جوتش و نجوم کا بھی ماہر ہوتا اور آنے والے وقت کے متعلق پیشن گوئی کی اہلیت رکھتا وہ کاہن کہلاتا تھااور ایسی عورت کو کاہنہ کہتے تھے۔وہ توہم پرستی اور پسماندگی کا دور تھا لوگ جوتشوں اور نجومیوں کے آگے سجدے کرتے اور قسمت کا حال پوچھتے تھے ان کا عقیدہ تھا کہ کاہن بگڑی ہوئی قسمت کوسنوار سکتے ہیں۔تاریخ نویس ابوالقاسم رفیق دلاوری اور ابن اثیر بلاذری دبستان مذاہب کے حوالوں سے لکھتے ہیں سجاح بنت حارث فصیح اور بلیغ اور بلند حوصلہ عورت تھی اسے تقریر و گویائی میں یدطولٰی حاصل تھا ایک تو عالم شباب تھا دوسرے انداز دلربائی تھا اور تیسری یہ کہ اس نے شادی نہیں کی تھی۔دولت والے،جاگیروں والے اور وہ تاجر جن کا مال سینکڑوں اونٹوں پر آتا اور جاتا تھا اس کی رفاقت کے امیدوار تھے لیکن وہ اپنا دامن بچائے رکھتی اور کسی کو مایوس بھی نہیں کرتی تھی۔انسانی فطرت کے عالم لکھتے ہیں کہ عربی عراق کی یہ عورت کاہنہ تھی


playlists of All uploaded series 👇👇👇

Hazrat Amar Bin Aas حضرت عمرو بن العاص


حسن بن صباح Hassan Bin Sabbah


Sultan slahudin ayubi


Khalid bin Waleed full episodes

heart_touching_story emotional_story motivational_story pakistani_story hindi_story moral_story Sachi_kahaniyan sad_story kahani_ghar novel_story hindi_sabak_amoz_story sachi_kahani sabak_amoz_kahani urdu_kahani_center sacha_qissa, kahani kahani_hub sacha_wakia sacha_waqia hindi_kahani women_rights آگہی brings moral stories to their audience in Hindi / Urdu Language. آگہی is a platform for listening interesting hindi urdu moral stories. if you want to listen an emotional heart touching story then kindly subscriber our channel and get in touch with the latest sensational and moral stories daily. These Stories are narrated from the real life based events which teachers their audience with life time lessons. Moreover, this channel will help create a better world. Our effort is to create a compassionate and loving envoirnment. Agar Aap Rozana Ek Umda aur Behtareen sachi sabak amoz kahaniyan sunna chahtay hain to hamare channel ko zaror subscriber krain. Sachi Kahaniyan Hindi Kahaniyan Urdu Kahaniyan Sunne Kay Lye Hamaray channel k sath juray rahiye.


#story
#urdu
#musilmakazab
#islamichistory
4 هفته پیش در تاریخ 1403/03/25 منتشر شده است.
417 بـار بازدید شده
... بیشتر