روح القدس سے مراد حضرت جبرائیل علیہ السلام ہیں

TAIBA QURAN Academy
TAIBA QURAN Academy
37 بار بازدید - ماه قبل - روح القدس سے مراد حضرت
روح القدس سے مراد حضرت
جبرائیل علیہ السلام ہیں



170: مطلب یہ ہے کہ تھوڑی بہت فضیلت تو مختلف انبیائے کرام علیہ السلام کو ایک دوسرے پر دی گئی ہے، لیکن بعض انبیائے کرام علیہ السلام کو دوسروں پر بدرجہا زیادہ فضیلت حاصل ہے، اور یہ نبی کریمﷺ کی طرف ایک لطیف اشارہ ہے۔ 171: مضمون پیچھے آیت نمبر 87 میں آچکا ہے۔ تشریح کے لئے اس آیت کا حاشیہ ملاحظہ فرمائیے۔ 172: قرآنِ کریم نے بہت سے مقامات پر یہ حقیقت بیان فرمائی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی قدرت میں یہ تھا کہ وہ تمام انسانوں کو زبردستی ایمان لانے پر مجبور کردیتا اور اس صورت میں سب کا دِین ایک ہی ہوجاتا اور کوئی اختلاف پیدا نہ ہوتا، لیکن اس سے وہ سارا نظام تلپٹ ہوجاتا جس کے لئے یہ دُنیا بنائی گئی ہے اور انسان کو اس میں بھیجا گیا ہے۔ انسان کو یہاں بھیجنے کا مقصد اس کا یہ امتحان لینا ہے کہ اللہ کے بھیجے ہوئے پیغمبروں سے ہدایت کا راستہ معلوم کرنے کے بعد کون ہے جو اس ہدایت پر اپنی مرضی سے چلتا ہے، اور کون ہے جو اس کو نظر انداز کرکے اپنی من گھڑت خواہشات کو اپنا رہنما بناتا ہے۔ اس لئے اللہ نے زبردستی لوگوں کو ایمان پر مجبور نہیں کیا ۔ چنانچہ آگے آیت نمبر : 256 میں صراحت کے ساتھ یہ بات کہہ دی گئی ہے کہ دین میں کوئی زبردستی نہیں ہے، حق کے دلائل واضح کردیئے گئے ہیں، اس کے بعد جو کوئی حق کو اختیار کرے گا وہ اپنے ہی فائدے کے لئے ایسا کرے گا، اور جو شخص اسے نظر اندازکرکے شیطان کے سکھائے ہوئے راستے پر چلے گا وہ اپنا ہی نقصان کرے گا۔


اگر آپ گھر بیٹھے آن لاین قرآن مجید سیکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
صرف خواتین اور بچوں کو بلکل مفت قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے ۔
ہمارا رابطہ نمبر ہے ۔
+92 334 6943499
#quran #tarjmah #surahalbaqarah #shorts #status #islam #muslim #tilawat #recitation #muslimummah #muslimcamunity #alquran #qurantilawat #bestrecitation #bestrecitation #islamic_video
ماه قبل در تاریخ 1403/04/23 منتشر شده است.
37 بـار بازدید شده
... بیشتر