مولانا حبیب الرحمن درخواستی کا امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت میں ویڈیو بیان

Nawa-i-Ahmed Pur Sharqia
Nawa-i-Ahmed Pur Sharqia
63 بار بازدید - 5 ماه پیش - ڈیرہ نواب صاحب :جمیعت علماء
ڈیرہ نواب صاحب :جمیعت علماء اسلام  پاکستان کے مرکزی نائب امیر اور مدرسہ جامعہ عبداللہ ابن مسعود خان پور کے مہتمم مولانا حبیب الرحمن درخواستی آج صبح صادق گڑھ پیلس تشریف لائے جہاں انہوں نے امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ان کے صاحبزادے امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی سے الگ الگ ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے اپنا ایک ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرایا جس میں انہوں نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں رہائش پذیر اپنے مریدین اور معتقدین کو پابند کیا ہے کہ وہ آٹھ فروری کو این اے 166 کے انتخابی معرکہ میں پرنس بہاول عباس عباسی کی بھرپور حمایت کریں اور انہیں ووٹ ڈال کر اپنی پرانی وفاؤں کا حق ادا کریں , انہوں نے  نواب صلاح الدین عباسی کی صحت یابی کے لیے بھی دعا کرائی -مولانا عبداللہ درخواستی نائب مہتمم جامعہ عبداللہ ابن مسعود خانپور ،حق نواز فاروقی اور جمعیت علمائے اسلام کے مقامی رہنما حکیم محمد حسنین بھی ان کے ہمراہ تھے
5 ماه پیش در تاریخ 1402/11/14 منتشر شده است.
63 بـار بازدید شده
... بیشتر