مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائے

TAIBA QURAN Academy
TAIBA QURAN Academy
19 بار بازدید - 2 ماه پیش - مائیں اپنے بچوں کو پورے
مائیں اپنے بچوں کو پورے
دو سال دودھ پلائے

154: طلاق کے احکام کے درمیان بچے کو دودھ پلانے کا ذکر اس مناسبت سے آیا ہے کہ بعض اوقات یہ مسئلہ ماں باپ کے درمیان جھگڑے کاسبب بن جاتا ہے، لیکن جو احکام یہاں بیان کئے گئے ہیں، وہ طلاق کی صورت کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں، بلکہ تمام حالات کے لئے ہیں۔ پہلی بات تو اس میں یہ واضح کی گئی ہے کہ دودھ زیادہ سے زیادہ دوسال تک پلایا جاسکتا ہے، اس کے بعد ماں کا دودھ چھڑانا ہوگا۔ دوسری بات یہ بتائی گئی ہے کہ اگر ماں باپ بچے کی مصلحت سمجھیں توپہلے بھی دودھ چھڑاسکتے ہیں، دوسال پورے کرنا شرعا واجب نہیں ہے۔ تیسری بات یہ کہ دودھ پلانے والی ماں کا خرچ اس کے شوہر یعنی بچے کے باپ پر واجب ہے۔ اگر نکاح قائم ہو تب تو یہ خرچ نکاح کی وجہ سے واجب ہے، اور اگر طلاق ہوگئی ہو تو عدت کے دوران دودھ پلانا مطلقہ ماں پر واجب ہے اور اس دوران اس کا نفقہ طلاق دینے والے شوہر پر ہے۔ عدت کے بعد نفقہ تو ختم ہوجائے گا، لیکن مطلقہ عدت کے بعد دودھ پلانے کی اجرت کا مطالبہ کرسکتی ہے۔ 155: یعنی ماں اگر کسی معقول عذر کی وجہ سے دودھ نہ پلائے، تو اسے مجبور نہ کیا جائے، دوسری طرف اگر بچہ ماں کے سوا کسی اور کا دودھ نہ لیتا ہو تو ماں کے لئے انکار جائز نہیں، کیونکہ اس صورت میں یہ انکار باپ کو بلا وجہ ستانے کے مترادف ہے۔

اگر آپ گھر بیٹھے آن لاین قرآن مجید سیکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔
صرف خواتین اور بچوں کو بلکل مفت قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے ۔
ہمارا رابطہ نمبر ہے ۔
+92 334 6943499
#quran #tarjmah #surahalbaqarah #shorts #status #islam #muslim #tilawat #recitation #muslimummah #muslimcamunity #alquran #qurantilawat #bestrecitation #bestrecitation #islamic_video
2 ماه پیش در تاریخ 1403/04/04 منتشر شده است.
19 بـار بازدید شده
... بیشتر