MUNAWWAR MERI AANKHON KO | New TAZMEEN

RAFIQUE RAZA QADRI
RAFIQUE RAZA QADRI
589.7 هزار بار بازدید - 4 سال پیش - From Mehfil e Milad e
From Mehfil e Milad e Mustafa ﷺ held on 9th Dec 2020

تضمین بر کلام سیدی و مرشدی آقائی مولائی حضور تاج الشریعہ قدس سرہ العزیز


زبان و گوش کو سارے گناہوں سے صفا کر دیں
جبین عشق کو روشن میری بہر خدا کر دیں
مِرے قلب و جگر کو میرے آقا با وفا کر دیں
منور میری آنکھوں کو میرے شمس الضحٰی کر دیں
غموں کی دھوپ میں وہ سایہ زلف دوتا کر دیں

نبی صدیق اکبر کو امام الاتقیا کر دیں
عمر عثمان کو عدل و وفا کا آئنہ کر دیں
علی کو مثل ہاروں اپنا نائب مصطفٰے کر دیں
جہاں بانی عطا کر دیں بھری جنت ہبہ کر دیں
نبی مختار کل ہیں جس کو جو چاہیں عطا کر دیں

مسیح پاک جس کو دم سے جان نو عطا کر دیں
مِرے مختار آقا اس کو ٹھوکر سے ادا کر دیں
مہر پلٹے قمر شق ہو اشارہ گر شہا کر دیں
جہاں میں ان کی چلتی ہے وہ دم میں کیا سے کیا کر دیں
زمیں کو آسماں کردیں ثریا کو ثرا کر دیں

منور عرش کو بھی کر گیا نقش قدم جن کا
بنا جن کا نہ سایہ کیسے پھر خاکہ بنے انکا
لقب شمس الضحٰی بدرالدجٰی نورالہدٰی ان کا
تبسم سے گماں گزرے شب تاریک پر دن کا
ضیائے رخ سے دیواروں کو روشن آئنہ کر دیں

چلو اے سنیو گستاخ کا قلعہ قمع کر دیں
نبی کی عظمت و ناموس پر سب کچھ فد ا کر دیں
صحابہ اولیاء سے اپنے رشتوں کو کھرا کر دیں
جہاں میں عام پیغام شہ احمد رضا کر دیں
پلٹ کر پیچھے دیکھں پھر سے تجدید وفا کر دیں

مِرے احباب آؤ آج مل کر اک صدا کر دیں
نبی کا جو ہمارا وہ یہ عہد با وفا کر دیں
امام احمد رضا کے مسلک حق کی جلا کر دیں
نبی سے جو ہو بیگانہ اسے دل سے جدا کر دیں
پدر مادر برادر مال و جان ان پر فدا کر دیں

وہابی دیو کے بندوں سے اکتا سی گئی دنیا
روافض کی شرر بازی سے اکتا سی گئی دنیا
صلح کل خانقاہوں سے بھی اکتا سی گئی دنیا
سگ آواراۓ صحرا سے اکتا سی گئی دنیا
بچاؤ اب زمانے کا سگان مصطفٰے کر دیں

مۓ دنیا کو چھوڑو ایسی مۓ پینا حماقت ہے
مدینے جا کے پیجے گر یوںہی پینے کی عادت ہے
شہ تاج شریعت کی سبھی کو یہ نصیحت ہے
زمانہ خو گر مۓ ہے نئے مۓ کی ضرورت ہے
پلا کر اپنی نظروں سے وہ تجدید نشا کر دیں

بڑے دربار میں آکر میں کیسے منفعل جاؤں
نبی کےنام پہ گر کرکےقرباں جان و دل جاؤں
بقیع پاک میں مل کر جناں سےمتصل جاؤں
گِل طیبہ میں مل جاؤں گلوں میں مل کے کھل جاؤں
حیات جاودانی سے مجھے یوں آشنا کر دیں

محیط ہر جہاں ہیں دم میں جو چاہیں شہ کر دیں
غضب سے اپنے جس پہ چاہ لیں قہر خدا کر دیں
گدا کو بادشا اور مبتدا کو منتہا کر دیں
فضا میں اڑنے والے یوں نہ اترائیں ندا کر دیں
وہ جب چاہیں جسے چاہیں اسے فرماں روا کردیں

بھلا آۓ گی کیسے اب بلائیں قادریؔ تجھ پر
حضورِ قائد ملت کا دست فیض ہے تجھ پر
بلاؤں کو بھگاتا ہوں ہمیشہ شعر یہ پڑھ کر
مجھے کیا فکر کو اختر ؔ مِرے یاور ہیں وہ یاور
بلاؤں کو جو میری خود گرفتار بلا کر دیں


یک از گداۓ کوئے مرشد
محمد رفیق رضا قادری عفی عنہ




For latest updates follow us on :-
Join WhatsApp Group For Audio Kalaams - 8268 353 786
www.facebook.com/rafiquerazaqadri
Instagram : rafiquequadri
4 سال پیش در تاریخ 1399/10/07 منتشر شده است.
589,728 بـار بازدید شده
... بیشتر