Hazarat Hamid Saeed Kazmi Visited At PST Head Office. Markaz e Ahlesunnat Karachi.

AP92 NEWS
AP92 NEWS
277 بار بازدید - 2 ماه پیش - مورخہ: 29-05-2024      
مورخہ: 29-05-2024                                                         حوالہ نمبر : PST(  
سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی مرکز اہلسنت پہنچ گئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے ملاقات

پیر حامد سعید کاظمی اور محمد شاداب رضا نقشبندی کی خوشگوار ملاقات، موجودہ ملکی صورتحال پر دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔

ملکی حالات کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتے، ایسا کوئی فیصلہ قبول نہیں جو مذہب اور آئین کے خلاف ہو، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

عدلیہ کا قادیانیوں کے حوالے سے جو فیصلہ آرہا ہے اس میں ایمان پر بات آئی تو برداشت نہیں کرینگے،
صاحبزادہ حامد سعید کاظمی

اسلام و آئین کے منافی فیصلے کو عوام نے پہلے قبول کیا اور نہ آئندہ قبول کرینگے،
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی

ملک کے استحکام کیلئے ضروری ہے کوئی بھی ایسا فیصلہ جو قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے خلاف ہو نہیں جانا چاہیے،
شاداب رضا نقشبندی

ختم نبوت ﷺ اُمت مسلمہ کا اتحاد ہے دونوں رہنماؤں نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا،

کراچی (   ) سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی سے ملاقات کیلئے مرکز اہلسنت پہنچ گئے، مرکزی رہنماؤں اور کراچی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے پرتپاک استقبال کیا، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی اور سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی کی خوشگوار ملاقات، موجودہ ملکی صورتحال پر دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر نائب سربراہ محمد شاہد غوری، نائب سربراہ بلال عباس قادری اور مرکزی رہنماؤں فہیم الدین شیخ، محمد آفتاب قادری، محمد شہزاد قادری و دیگر موجود تھے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے مرکز اہلسنت آنے پر انہیں خوش آمدید کہا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ ملکی حالات کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتے، ایسا کوئی فیصلہ قبول نہیں جو مذہب اور آئین کے خلاف ہو، عدلیہ کا قادیانیوں کے حوالے سے جو فیصلہ آرہا ہے اس میں ایمان پر بات آئی تو برداشت نہیں کرینگے، دین اسلام اور ملکی سالمیت کے منفی کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگا، حکومتی عہدیداران کی ذمہ داری ہے معاملے کو افہام وتفہیم سے نمٹایا جائے، ختم نبوت ﷺ اُمت مسلمہ کا اتحاد ہے، دونوں رہنماؤں نے ختم نبوت ﷺ کے معاملے پر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ ایسے معاملات یا فیصلے جس سے اُمت تقسیم ہو باز رہنا چاہیے، ملک کے سیاسی حالات بھی سازگار نہیں ہیں ملک کے استحکام کیلئے ضروری ہے کوئی بھی ایسا فیصلہ جو قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے خلاف ہو نہیں جانا چاہیے، پاکستان کو کسی طور بھی کمزور ہونے نہیں دینگے ماضی میں بھی ختم نبوت ﷺ کا تحفظ کیا اور عاشقان رسول نے اپنی جانوں کے نذرانے نچھاور کئے، آخری سانس تک ختم نبوت ﷺ کا تحفظ اور ملکی سلامتی کیلئے کام کرتے رہینگے، آئین وقانون کی بالادستی قائم ہوگی تو فیصلے انصاف پر ہونگے، اسلام و آئین کے منافی فیصلے کو عوام نے پہلے قبول کیا اور نہ آئندہ قبول کرینگے اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ختم نبوت ﷺ کے معمالے پر آواز اٹھانے پر اتفاق کیا۔#ap92news
2 ماه پیش در تاریخ 1403/03/09 منتشر شده است.
277 بـار بازدید شده
... بیشتر