Husney Qatil Ne Ajab || Urdu Ghazal|| Ustad Akhtar Sharif Qawal || Kalam Peer Naseer || lyrics ||

Syed Ali Imran Rizvi
Syed Ali Imran Rizvi
5 هزار بار بازدید - 2 سال پیش - غزلحُسنِ قاتل نے عجب رنگ
غزل

حُسنِ قاتل نے عجب رنگ جما رکھا ہے
بزمِ کونین کو دیوانہ بنا رکھا ہے

نبض ساکت ہُوئی ، دَم کِھنچ کے لبوں پر آیا
اب جو آؤ بھی تو بیمار میں کیا رکھا ہے

شاید آپہنچیں دمِ نزع وہ بالیں پہ میری
ملکُ الموت کو باتوں میں لگا رکھا ہے

اب تو پردے سے نکل چاند سی صورت والے !
شبِ فرقت نے اک اندھیر مچا رکھا ہے

تیرے اندزِ نظر دئکھنے آ جاتا ہُوں
ورنہ میرے لئے میخانے میں کیا رکھا ہے

آئینہ حُسن میں تحلیل نہ ہو جاۓ کہیں
تیری تصویر کو سینے سے لگا رکھا ہے

تیرے قُرباں ، تیری اُس یاد کے لمحے پہ نثار
جس نے شب بھر مجھے مصروف دُعا رکھا ہے

کیا نصیرؔ آنکھ اُٹھے ساغر و مینا کی طرف
اُن کی آنکھوں نے مجھے مست بنا رکھا ہے

کلام پیر سید نصیر الدین نصیرؒ
آواز استاد اختر شریف صابر حسین اروپ والے قوال
2 سال پیش در تاریخ 1401/09/26 منتشر شده است.
5,037 بـار بازدید شده
... بیشتر