Alwidai Tarana 2023 | Darul Uloom Deoband Very Emotional Kalam | Voice. Md Zeeshan Godda Jharkhand |

Zishan Qasmi
Zishan Qasmi
327.3 هزار بار بازدید - پارسال - Alwidai Tarana 2023 | Darul
Alwidai Tarana 2023 | Darul Uloom Deoband Very Emotional Kalam | Voice. Md Zeeshan Godda Jharkhand |

Your Queries.
1 Alwidai Nazam 2023
2 Khatm e Bukhari Sharif  Deoband 2023
3 Judai Ka Gam Nazam
4 Tarana Darul Uloom Deoband 2023
5 Md Zeeshan Godda Jharkhand Nasheed Tarana
6 Mufti Abul Qasim Nomani Darul Uloom Deoband
7 Maulana Arshad Madni New Tarana Deoband
8 khatm e bukhari nazam 2023
9 khatm e bukhari new nazam
10 Ye Khatm e Bukhari ki mahfil Nazam
11 New Khatm e Bukhari Naat Sharif


#alwidatarana #darululoomdeoband #emotional #bukhari
#khatm_e_bukhari #nasheed #hearttouching_kalam #beautiful_naat #hamd #islamic #nazam

📝نتیجۂ فکر: مولانا انس بجنوری

الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع
الوداع اے جلوہ گاہِ حسن جاناں الوداع

جا رہے ہیں تیرے در سے اشک برساتے ہوئے
تیری یادوں کی حسین سوغات لے جاتے ہوئے
تو ہی ہے آنکھوں میں اب جاتے ہوئے آتے ہوئے
ہیں یہاں کے سارے ذرے تیرے گن گاتے ہوئے

الوداع نانوتوی کے ماہِ  تاباں الوداع
الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع

تیرے دیوانے تجھے اپنا بناکر چل دیے
تیری خوشبو اپنے سینے میں بساکر چل دیے
تیرے در پر ہم سبھی آنسو بہاکر چل دیے
تیرے بیٹے اپنے افسانے سناکر چل دیے

الوداع اے سرزمین صبح خنداں الوداع
الوداع اے درس گاہ علم و عرفاں الوداع

مہتمم صاحب ابوالقاسم بہت یاد آئیں گے
شیخ قمر الدین کے جملے کہاں سن پائیں گے
نعمت اللہ سے جدائی ہم کہاں سہہ پائیں گے
ارشد مدنی کے جیسا ہم کہاں سے لائیں گے؟

الوداع اے مرکز ایمان و احساں الوداع
الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع


مفتی یوسف کا تفقہ کتنا عالیشان تھا
شیخ مدراسی ہمارے عہد کا سلطان تھا
حضرت مفتی امیں پر ہر کوئی قربان تھا
حضرت سلمان بجنوری ادب کی شان تھا


الوداع اے علم و حکمت کے دبستاں الوداع
الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع

مفتی راشد اعظمی کا دلنشیں انداز تھا
حضرت خورشید کا انداز بھی ممتاز تھا
مفتی سلماں کا سبق تحقیق کا غماز تھا
اور نسیم بارہ بنکی سعدئ شیراز تھا

الوداع اے نور و نکہت کے گلستاں الوداع
الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع


شیخ افضل تھے حدیث و فقہ کا کوہ گراں
اور مجیب اللہ تھے علم و ہنر کے رازداں
مفتی شوکت ہیں یہاں پر علم و فن کا آسماں
مفتئ محبوب ہیں تحقیق کا مرد جواں  

الوداع اے زندگی کی شام خوباں الوداع
الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع


درسگاہ علم و فن میں میں حادثہ ہونے کو ہے
سن کے میرا نام موسم غمزدہ ہونے کو ہے
ایک محشر سا گلستاں میں بپا ہونے کو ہے
آگلے مل لے کہ فرقت کی خطا ہونے کو ہے

الوداع اے لالہ زار  و سُنبلستاں الوداع
الوداع اے درس گاہ علم و عرفاں الوداع

جا رہے ہیں آج تجھ میں اپنی یادیں چھوڑ کر
ہیں کتاب زیست کے اوراق تیرے بام و در
چھٹ رہی ہے دیکھیے دیوبند کی روشن سحر
ہوگئے ہیں سب کے دامن کس لیے اشکوں سے تر

مادر علمی کے اے صبح درخشاں الوداع
الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع

مرسلیں ، تسلیم بھائی ترجمانان چمن  
بھائی عبداللہ تھے شیر چمن، جان چمن
اے میرے دیوبند کے مداح ذیشان چمن
الوداع اے صحبت رنگین یاران چمن

االوداع اے عندلیبان گلستاں الوداع
الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع

آہ اے دور فلک تیرا نہیں کچھ اعتبار
آج تونے کردیے ہیں قلب سب کے تار تار
مٹ گئی جور خزاں سے آج یہ دیکھو بہار
اے انس اب کیوں نہیں ہیں یہ ہوائیں سازگار

الوداع دیوبند کی رنگیں شبستاں الوداع
الوداع اے درسگاہ علم و عرفاں الوداع

Copyright Disclaimer under Section 107 of the copyright act 1976, allowance is made for fair use for purposes such as criticism, comment, news reporting, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favour of fair use.

🌏 Other Social Media Links 📎
Follow us on facebook page-👇
Facebook: HafizMdZishanOfficial
Follow us on instagram-👇
Instagram: channel
Follow us on twitter-👇
https://twitter.com/MdZishan1996?s=08
Join Telegram -👇
https://t.me/Zishan1996

Contact No. +919931604696
پارسال در تاریخ 1401/11/19 منتشر شده است.
327,345 بـار بازدید شده
... بیشتر