Durood e Ibrahimi Ka Sawa Lakh By M Tanveer Iqbal |Part59 |Durood Encyclopedia

Durood Encyclopedia
Durood Encyclopedia
3.9 هزار بار بازدید - 6 روز پیش - مودبانہ گزارشآ پ تمام مخلصین
مودبانہ گزارش
آ پ تمام مخلصین جو درودشریف کے سفر میں ہیں۔آپ سب کی خدمت میں مودبانہ گزارش ہے کہ اگر آپ کے پاس درودشریف کے مشاہدات ہیں تو ہم سے ضرور رابطہ کریں درودشریف کی خوشبو کو پھیلانے میں ہمارا ساتھ دیں۔
آپ کو کن بزرگ سے درودشریف کا ورد عطا ہوا؟
کیا کسی دوست کسی رشتہ دار کسی ویڈیو کے ذریعے آپ تک درود شریف کا پیغام پہنچا؟
کیا آپ کے خاندان میں پیڑی در پیڑی درودشریف کا ور د چلا آرہا ہے؟
آپ کے اندر درود شریف پڑھنے کا شوق پیدا ہوا تویہ کتنا عرصہ پہلے کا واقعہ ہے؟
کتنے سال پہلے کتنے مہینے پہلے آپ نے درود شریف پڑھنا شروع کیا؟
کیا آپ کو خواب،مراقبہ کے ذریعے درودشریف کے مخصوص کلمات عطا کیے گئے؟
آپ کو درود شریف پڑھنے کے بعد جو مشاہدات ہوئے جو واقعات آپ کے ساتھ پیش آئے اور جو آپ کو دلی مسرت، سکون، عزت عافیت برکت،روحانیت اور نورانیت ملی۔  وہ سارے واقعات مشاہدات تفصیل سے ترتیب سے مجھے میرے نمبر پرضرور بھیجیں۔ آپ اپنے مشاہدات مجھے میرے وٹس ایپ نمبر پرلکھ کر یا آواز ریکارڈ کرکے بھیج دیں۔آپ درود شریف کا کون سا صیغہ پڑھتے ہیں؟
آپ کے ورد میں جو بھی درودشریف ہے وہ لکھ کر بھیجیں اور روزانہ جتنی تعداد میں پڑھتے ہیں وہ بھی
ہمیں ضرور لکھ کر بھیجیں۔ آپ کے درودشریف کی تعداد کتنی ہے؟
کتنے عرصے سے آپ درودشریف پڑھ رہے ہیں؟
یہ سب آپ نے ہمیں تفصیل سے بتانا ہے۔ اگر آپ اپنا نام صیغہ راز میں رکھنا چاہتے ہیں تو آپ کا نام نہیں بتایا جائے گا اور اگر آپ اپنا نام بتانا چاہتے ہیں تو ہم آپ کا نام آپ کے مشاہدے کے ساتھ  لوگوں کے سامنے شیئر کر دیں گے۔
آپ کی ترغیب سے یا آپ کے مشاہدے سے اگر ایک فرد بھی درود شریف پڑھنے پر لگ گیا تو اس سے مراد ایک فردد شمار نہیں ہوگا بلکہ ایک فرد کے پیچھے پورا فیملی سسٹم موجود ہوتا ہے۔اس فرد کے پیچھے پورا خاندان ہوتا ہے سوچیں آپ کی ترغیب سے اگر پورے خاندان کے اندر آپ کی وجہ سے درود شریف کا سلسلہ چل پڑے اوراس فرد کی قیامت تک آنے والی نسلیں جو درودشریف پڑھیں گی اس کا اجر آپ کو آپ کی نسلوں کو ملتا رہے گا۔
کوشش کریں کہ مشاہدات تفصیل کے ساتھ اور وضاحت کے ساتھ مجھے لکھ کر بھیجیں یا آپ اپنی اواز میرے ریکارڈ کرکے ضرور بھیجیں۔ میں آپ کے مشاہدے کو تحریری شکل میں خوبصورت انداز میں لوگوں کے سامنے ان شا ء اللہ خوبصورت انداز میں پیش کروں گا۔اکثر یہ بدگمانی پیدا کی جاتی ہے کہ مشاہدات بتانے سے مشاہدات بند ہوجاتے ہیں تو ایسا کچھ نہیں ہے یہ کتاب جو آپ کے ہاتھ میں یہ بھی تو مخلصین کے مشاہدات ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کیے گئے ہیں۔اگر ایسا ہوتا تو آج ہمارے پاس مخلصین کے اکابرین کے مشاہدات نہ ہوتے۔کتابوں کی کتابیں مشاہدات درودسے بھری ہوئی ہیں۔ایسی بدگمانی سے بچیں اور یہ یاد رکھیں علم ہو یا رزق جتنا بانٹیں گے رب اس سے کئی گنا
زیادہ عطا فرمائے گا۔شیطان عبادت گزار سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا سخی سے ڈرتا ہے اس لیے سخی بنیں اور مخلوق خدا کو اپنی ذات سے نفع پہنچائیں۔ مومن سخی ہوتا ہے اور سخی کو جھولیاں بھر بھر کر عطا کیا جاتاہے رب کریم کو سخی مومن پسند ہے اورسخی کے ساتھ رب کی خصوصی مدد ہوتی ہے۔سخی بنیں اور اپنے قیمتی ہمیں ضرور بھیجیں۔ میرے اس درودشریف کے مشن میں میرا ساتھ دیں۔مجھے آپ کے مشاہدات کا انتظار رہے گا جزاکم اللہ خیرا۔
                                                   محمد تنویر اقبال
                                                 وٹس ایپ نمبر:0333_5461808
6 روز پیش در تاریخ 1403/04/11 منتشر شده است.
3,955 بـار بازدید شده
... بیشتر