اسماء مشتقہ، سبق 1

Allama Mansoor Maturidi
Allama Mansoor Maturidi
5.4 هزار بار بازدید - 2 سال پیش - فعل سے کل چھ اسماء
فعل سے کل چھ اسماء مشتق ہوتے ہیں: اسم فاعل اسم مفعول اسم تفضیل صفت مشبہ اسم آلہ اسم ظرف۔ اسم فاعل کی تعریف: وہ اسم مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس کے ساتھ فعل قائم ہو ۔جیسےنَاصِرٌ (مددکرنے والا)۔ اسم مفعول کی تعریف: وہ اسم مشتق جواس ذات پر دلالت کرے جس پر فعل واقع ہو۔جیسے :مَنْصُوْرٌ (مدد کیاہوا)۔ صفت مشبہ کی تعریف: وہ اسم جو ا س ذات پر دلالت کرتا ہے جو اپنے مصدری معنی سے دائمی طور پر موصوف ہو ۔ جیسے:کَرِیْمٌ (سخی)۔ اسم تفضیل کی تعریف: وہ اسم مشتق جو اس ذات پر دلالت کرے جس میں کسی کے مقابلے میں مصدری معنی کی زیادتی ہو ۔ جیسے بَکْرٌ أَکْبَرُ مِنْ زَیْدٍ (بکر زیدسے بڑا ہے)میں''أَکْبَرُ '' ۔ اسم آلہ کی تعریف: وہ اسم جو اس شے پر دلالت کرے جس کے ذریعے فعل واقع ہو ۔ جیسے مِفْعَلٌ (کرنے کا ایک آلہ ) اسم آلہ کی تین اقسام ہیں: (۱)۔۔۔۔۔۔ اسم آلہ صغرٰی : وہ جو کام کرنے کے چھوٹے آلے پر دلالت کرے۔ (۲)۔۔۔۔۔۔ اسم آلہ وسطیٰ : وہ جو کام کرنے کے درمیانے آلے پر دلالت کرے۔ (۳)۔۔۔۔۔۔ اسم آلہ کبریٰ: وہ جو کام کرنے کے بڑے آلے پر دلالت کرے۔ اسم ظرف کی تعریف: وہ اسم جو کسی کام کے و اقع ہونے کی جگہ یاوقت پر دلالت کرے ۔ جیسے مَضْرِبٌ (مارنے کی جگہ یا وقت)
2 سال پیش در تاریخ 1401/09/09 منتشر شده است.
5,468 بـار بازدید شده
... بیشتر