Ayyam e Fatima as Kab Se Kab Tak | ایام فاطمیہ س کب سے کب تک | Najafi Karbalai | Jabir Ali Zaki |

Najafi Karbalai
Najafi Karbalai
22.4 هزار بار بازدید - 2 سال پیش - #AyyameFatimaasKabSeKabTak
#AyyameFatimaasKabSeKabTak #ایام_فاطمیہ #شہادت_سیدہ_فاطمہ_زہرا_س #najafikarbalai #jabir_ali_najafi #AyyamShahadatFatimaZahra

Please Subscribe Like and Share JazakAllah
ایامِ فاطمیہ س کب سے کب تک:
⚫👈 ایامِ فاطمیہ س سے مراد جناب رسولِ اكرم ﷺ کی بیٹی حضرت سیدہ فاطمہ زہرا ع کی شہادت سے منسوب، غم کے طور پر منائے جانے والے ایام ہیں۔
⚫💫 واضح رہے کہ حضرت صدیقہ طاہرہ س کی تاریخِ شہادت کے حوالے سے نقل ہونے والے مختلف اقول میں سے شیعہ اثنا عشری امامیہ کے درمیان دو قول زیادہ مشہور اور مقبول ہیں:
🟢👈اول: رسول اسلام ص کی رحلت کے 75 دن بعد۔
🟢👈دوم: رسول اسلام ص کی رحلت کے 95 دن بعد۔
⚫💫 چونکہ رسول اکرم ص کی رحلت 28 صفر ہے اس بنا پر 75 دن کی روایت کے مطابق "13جمادی الاول" کی تاریخ  جناب سیدہ س کی شہادت  کی تاریخ قرار پائے گی؛  جبکہ 95 دن کی روایت کے مطابق "3جمادی الثانی" کی تاریخ حضرت فاطمہ زہرا س کی شہادت شمار ہو گی۔
⚫💫 مخفی نہ رہے کہ 75 دن یا 95 دن کے اختلاف کی متعدد وجوہات میں سے ایک وجہ  یہ ہے کہ سابقہ دور میں عربی رسم الخط میں الفاظ پر نقطے نہیں ہوتے تھے؛ لہذا روایت میں «حمسه و سبعون» کے الفاظ نقطوں کے بغیر استعمال ہوئے جنہیں  «خمسة و سبعون» پڑھا جائے تو 75 دن کا معنی ہو گا اور اگر «خمسة و تسعون» پڑھا جائے تو 95 دن کا معنی ہو گا۔
⚫💫 اسی بنا پر شیعہ اثنا عشری امامیہ  میں 13 جمادی الاول سے لے کر 3 جمادی الثانی تک کے ایام کو "ایام فاطمیہ س" کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اور 3جمادی الثانی کی تاریخ کو خاص طور  پر  پوری دنیا کے شیعہ اور اہل بیت ع سے عقیدت و محبت رکھنے والے مسلمان، حضرت فاطمہ زہرا س کی شہادت کے دن کے طور پر مناتے ہوئے عزاداری کرتے ہیں۔
🏴 لبيك مولاتى يا فاطمه زهراء سلام الله علیہا
Please Subscribe Like and Share JazakAllah
2 سال پیش در تاریخ 1401/09/15 منتشر شده است.
22,453 بـار بازدید شده
... بیشتر