USOOL SHASI (اصول الشاشی حج کے وجوب کا سبب سبق 164) LESSON 164.BY GULREZ MISBAHI.

Mufti Gulrez Misbahi Dars e Nizami
Mufti Gulrez Misbahi Dars e Nizami
910 بار بازدید - 4 سال پیش - #USOOL
#USOOL#DARSENIZAMI#ONLINE.
تذکزہ علمائےجھارکھنڈ

یہ بات یقینا برحق ہے کہ صوبہ جھارکھنڈ صدیوں سے بہت زرخیز رہا ہے یہاں کی زمین سے  وقت کے عظیم. مفکرین. مصنفین اور ماھر اساتذہ کا تعلق رہا ہے درج ذیل سطور میں ہم وقت کے عظیم ماہر استاذ حضرت علامہ مولانا محمد حسین مصباحی کی حیات کے کچھ گوشے آپ کی خدمت میں پیش کریں گے جس سے  آپ کو ان کے علم کا مقام ومرتبہ معلوم ہوگا

نام مع ولدیت.... محمد حسين رضوی بن محمد صدیق

سکونت مع مکمل پتہ..... رضا نگر کودر بگودر ضلع گریڈیہ صوبہ جھارکھنڈ
تاریخ پیدائش....... آپ کی پیدائش رضا نگر کودر بگودر میں 5/2/1987. کو ایک دین دار گھرانے میں ہوئی

ابتدائی تعلیم......آپ کی ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے ایک مدرسہ المرکز الرضا دار العلم  میں ہوئی
درس نظامی میں اعدادیہ اور اولی کی تعلیم مدرسہ غوثیہ بدر العلوم بارہ بنکی یوپی میں حاصل کی
درجہ ثانیہ اور ثالثہ کی تعلیم دار العلوم غوث اعظم مسکیڈیہ ضلع ہزاری باغ میں حاصل کی

درجہ رابعہ کی تعلیم ضیاء العلوم ادری مئو میں مکمل کی

اعلی تعلیم مع سن فراغت وادارہ*...... *ہر طالب علم کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا داخلہ کسی مشہور ومعروف مدرسہ میں ہوجایے تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرے یہی سوچ کر آپ نے بھی  ہندوستان کی معروف ومشہور اور مرکزی درسگاہ ازہر ہند الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کا رخ کیا اور درجہ خامسہ میں داخلہ لیا چار سال تک  بڑی محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کی
26/مئ 2009 بموقع عرس حافظ ملت علماء مشائخ کے مقدس ہاتھوں دستار فضیلت سے نوازے گئے

*تدریسی خدمات*......
1.. فراغت کے بعد آپ نے سب سے پہلے ایک سال کچھ ماہ مدرسہ معینیہ رحمانیہ بسواں سیتاپور میں امامت کے ساتھ طلبہ کو زیور علم سے آراستہ کیا
پھر کچھ ماہ حضرت علامہ مفتی عبد المنان کلیمی کے مدرسہ جامعہ اکرم العلوم لال مسجد مرادآباد میں تدریسی خدمات انجام دیں
بعدہ دعوت اسلامی کے جامعۃ المدینہ فیضان صدر الشریعہ بنارس میں آپ کی تقرری ہوئی اور آپ نے طلبہ کو علم وفن کے وہ انمول ہیرے عطا کیے کہ آپ   مجلس کے محبوب نظر ہوگئے آپ کی اعلی اور زبردست صلاحیت وقابلیت کو دیکھتے ہوئے مجلس نے آپ کا انتخاب مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگ پور کے لیے کیا
آپ کی ناگ پور آمد کے  وقت درجہ خامسہ تک کلاس تھی اس کےبعد جامعۃ المدینہ کی تعلیم میں مزید نکھار آیا اور تین سال سے درجہ فضیلت تک کی مکمل تعلیم جاری ہے اب تک آپ کے  علم وفن سے  طلباے کرام کے تین بیچ آراستہ ہوکر ہند وبیرون ہند دین وسنیت کی خدمات انجام دے رہے ہیں
انداز تدریس*.... *اللہ تعالی نے آپ کو کمال کا مادہ افہام وتفہیم عطا فرمایا ہے  مشکل سے مشکل بحث کو مثالوں کے ذریعہ بہت احسن انداز میں طلبہ کو  ذہن نشین کرادیتے ہیں طلبہ آپ کی علمی اہم معلومات پر مشتمل درسی تقاریر کو بہت دلچسپی سے سنتے ہیں
درسی نظامی میں داخل درس اصول فقہ کی کتب پڑھانے پر آپ  کو دسترس حاصل ہے اصول الشاشی حسامی نور الانوار جیسی کتابوں کو بہت شاندار اسلوب میں سمجھا دیتے ہیں*شرح عقائد جیسی مشکل کتاب بھی بہت خوب صورت انداز میں سمجھانے کا ہنر رکھتے ہیں اسی طرح مقامات حریری میں نحو٠ وصرف کا زبردست اجرا کراتے ہیں نیز امثال ومحاورات بھی بطور استشہاد پیش کرتے ہیں
علم نحو کی مشہور کتاب کافیہ کی  بہت خوب صورت انداز میں خارجی امثال کے ذریعہ تدریس کراتے ہیں. ہدایہ کے درس میں پہلے نفس مسئلہ کو بیان کرتے ہیں پھر ائمہ کے اختلافات کو مع دلائل پیش کرتے ہیں اس کے بعد اپنے مذھب کو دلائل کے ساتھ پیش کرتے ہیں آپ کے مطالعہ میں بطور معاون ھدایہ کی عربی شروحات عنایہ بنایہ بھی رہتی ہیں
ترمذی شریف آثار السنن جیسی احادیث کی منتہی کتب بھی  آپ کئی سال سے پڑھا رہے ہیں طلبہ کو اہم نکات بیان فرماتے ہیں احادیت  میں ائمہ کے اختلافات کو بڑے خوب صورت انداز میں بیان کرنے کے بعد اپنے مسلک کا ثبوت اور اس کی تائید میں دلائل وبراہین مع  حوالجات پیش کرتے ہیں

خطاب وبیان*....... . *اللہ تعالی نے آپ کو تقریر وبیان جیسی عظیم دولت سے بھی سرفراز فرمایا ہے آپ کی تقریر میں شعلہ بیانی نہیں ہوتی بلکہ نارمل انداز میں بہت ہی مؤثر اور کثیر فوائد پر مشتمل ہوتی ہے سامعین کو آپ کے بیان سے کافی معلومات حاصل ہوتی ہیں مدنی دورہ یا مدنی قافلہ میں آپ کا بیان لوگوں میں اکسیر کا کام کرتا ہے

*اخلاق وعادات*.....
حضرت جہاں اپنے طلبہ سے بہت پیار ومحبت سے پیش آتے ہیں وہیں اپنے احباب اور ساتھ پڑھانے والے اسٹاف کے ساتھ بھی آپ کے تعلقات اچھے رہتے ہیں نہ کسی کو بلند آواز سے پکارنا. چھوٹے اور بڑے ہر ایک کے ادب کو ملحوظ خاطر رکھنا  گویاعاجزی وانکساری  اور تواضع آپ کی فطرت میں شامل ہے
اللہ تعالی حضرت کا سایہ تا دیر سلامت رکھے اور ان کے علمی فیضان سے ہم سب کو مالا مال فرمایے.

از..... محمد گل ریز رضا مصباحی بریلی شریف
خادم التدریس جامعۃ المدینہ فیضان عطار ناگ پور
4 سال پیش در تاریخ 1399/04/18 منتشر شده است.
910 بـار بازدید شده
... بیشتر