سیرت سرور عالم مقدمہ از مولانا سید ابوالاعلی مودودی

Urdu Audio Books
Urdu Audio Books
2 هزار بار بازدید - 2 سال پیش - سید ابو الاعلیٰ مودودی (1903ء
سید ابو الاعلیٰ مودودی (1903ء – 1979ء) مشہور عالم دین اور مفسر قرآن اور جماعت اسلامی کے بانی تھے۔ بیسوی صدی کے موثر ترین اسلامی مفکرین میں سے ایک تھے۔ ان کی فکر، سوچ اور ان کی تصانیف نے پوری دنیا کی اسلامی تحریکات کے ارتقا میں گہرا اثر ڈالا اور بیسویں صدی کے مجدد اسلام ثابت ہوئے۔ مودودی وہ دوسرے شخص تھے جن کی غائبانہ نماز جنازہ کعبہ میں ادا کی گئی، پہلے نجاشی تھے۔

اسلام کی دنیا بھر میں موجودہ پزیرائی سید ابوالاعلیٰ مودودی اور شیخ حسن البناء (اخوان المسلمون کے بانی) کی فکر کا ہی نتیجہ ہے جنھوں نے عثمانی خلافت کے اختتام کے بعد نہ صرف اسے زندہ رکھا بلکہ اسے خانقاہوں سے نکال کر عوامی پزیرائی بخشی۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی کا پاکستانی سیاست میں بھی بڑا کردار تھا۔ پاکستانی حکومت نے انہیں قادیانی گروہ کو غیر مسلم قرار دینے پر پھانسی کی سزا بھی سنائی جس پر عالمی دباؤ کے باعث عملدرآمد نہ ہو سکا۔ سید ابوالاعلیٰ مودودی کو ان کی دینی خدمات کی پیش نظر پہلے شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آپ کی لکھی ہوئی قرآن مجید کی تفسیر تفہیم القرآن کے نام سے مشہور ہے اور جدید دور کی نمائندگی کرنے والی اس دور کی بہترین تفسیروں میں شمار ہوتی ہے۔
سیرت سرور عالم از مولانا سید ابوالاعلی مودودی تین جلدوں پر مبنی ہے-اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ عقل و دانش کے دروازے وا کر دیتی ہے اور منطقی دلائل  کے ساتھ فلسفہ نبوت سمجھ میں آجاتا ہے
Voice Wajeh Ahmad Siddique ,
Produced by Azhar Niaz,
#azharniaz
#urduaudiobooks
2 سال پیش در تاریخ 1401/03/27 منتشر شده است.
2,088 بـار بازدید شده
... بیشتر