Aaina Dek Kar Keh Raha Hoo | Qawwali | Sufism | Sufi Kalam | Arifana Kalam | Lyrical

SUFISM | صوفیذم
SUFISM | صوفیذم
18.4 هزار بار بازدید - 3 سال پیش - 🎶🎵 Feel The Music
🎶🎵 Feel The Music
#sufism #whatsappstatus

🎵 Download MP3
Link 1 :
https://telegram.me/Sufism216/167
Link 2 :
https://telegra.ph/Aaina-Dek-Kar-Keh-...



Urdu Lyrics :

میں آئینہ ہوں شخص اور عکس تو ہے
میں غائب ہوں تو تیرے ہی روبرو ہے

آئینہ دیکھ کر کہہ رہا ہوں
ہو بہو تیرے جیسے بنا ہوں

آئینہ لے ہی گیا ان کو مقابل کے قریب
ایک قاتل ہوا پھر دوسرے قاتل کے قریب

دیکھ لے چشم باطن سے ناداں
میں وہی تو ظور خدا ہوں

جس حال میں ہوں کوئی تماشا نہیں ہوں میں
سب ہے میرے وجود سے تنہا نہیں ہوں میں

میں کچھ نہیں مگر تیری پہچان مجھ سے ہے
کس نے کہا کہ تیری تمنا نہیں ہوں میں

کاش مجھ پر ہی میرے یار کا دھوکہ ہوجائے
دید کی دید تماشے کا تماشا ہوجائے
آپ کا جلوہ بھی کیا چیز ہے اللہ اللہ
جس کو آجائے نظر وہ بھی تماشا ہوجائے

میں تو وحدت نگر کا نگینہ
کنت کنزا ہے میرا خزینہ
اوڑھ کر میم احمد کا برخا
میں تو آدم کی صورت لیا ہوں

احمد کی حقیقیت پر ایک میم کا پردہ ہے
اٹھ جائے اگر پردہ اللہ کا جلوہ ہے

اس پہ میرا یقین آیا ہے
جس کی تصویر ہے نہ سایا ہے
جب سمجھنے سے ہم ہوئے عاجز
تب کہیں وہ سمجھ میں آیا ہے
سات پردوں میں کل جو رہتا تھا
آج وہ بے نقاب آیا ہے
اپنا جلوہ خدا کو دکھلانے
شکل احم کی بن کے آیا ہے

کن سے بہر چمن کو بنا کر
جا کے بیٹھا میں عرش بری پر
ذوق تجھ پہ جب ہوا میری جاں
تیری شہہ رگ میں آ کر بس ہوں

نور سے میرے شمس و قمر ہے
شاخ و گل اور برگ و شجر ہے
یہ زمیں آسماں کو سجا کر
تیری آنکھوں میں بن کر ضیا ہوں

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پے روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

دہر و کعبہ یا شہر مدینہ
نور سے میرا پرنور میرا سینہ
میں سمندر ہوں قطر کے اندر
کیسے ہر شہہ میں آکر چھپا ہوں

حسن بن کر کبھی عشق بن کر
لیلا مجنوں کو بیخود بنایا
خیر و شر کا ہے میرا تماشا
تجھ میں رہ کر میں تجھ سے چھپا ہوں

میں ہی ذکر اور مذکور ہوں میں
میں ہی ساجد اور مسجود ہوں میں
اب ہٹا دیکھو پردہ دوئی کا
چار سو میں تو جلوہ نما ہوا ہوں

اسرار حسن یوں نہ کسی ہر بشر سے پوچھ
اے بے خبر یہ راز کسی بہ خبر سے پوچھ

شاہ مہتاب کا روپ لایا
پھر بھی اسرار کلمہ پڑھایا
راہ عرفاں کی سب کو بتا کر
کہہ دیا میں تو خاک بنا ہوں

پیر عادل نہیں تیرا ثانی
دین و ایماں کا تو میرا بانی
مجھ کو ہر دم شریعت کا ڈر
ورنہ کہتا میں تیرا خدا ہوں



Follows us on :
YouTube : @sufism-official
Instagram : Instagram: sufism216
Facebook  : Facebook: sufism216
Telegram   : https://telegram.me/sufism216



Keep Supporting Us ...
—————————————————————————————
IMPORTANT NOTICE : These All Things Are Copyrighted. We Just Edited And Published To Audience For Entertainment Purpose Only. All Right to above Music Label & No Copyrights Infringement intended. ​

🚫 FOR ANY COMPLAINTS OR REMOVAL OF YOUR CONTENT IN THIS VIDEO..
🔜PLEASE INFORM ME
🔜 [email protected]

All rights reserved to the respective Owners ✔✔

DISCLAIMER:-
Copyright Disclaimer Under Section 107 of the Copyright Act 1976, allowance is made for "fair use" for purposes such as criticism, comment, news reporting, teaching, scholarship, and research. Fair use is a use permitted by copyright statute that might otherwise be infringing. Non-profit, educational or personal use tips the balance in favor of fair use.

———————————————————————————                    
                    ⚜⚜⚜⚜ SUFISM ⚜⚜⚜⚜ ———————————————————————————
3 سال پیش در تاریخ 1400/09/29 منتشر شده است.
18,477 بـار بازدید شده
... بیشتر