Patagotitan mayorum | biggest dinosaurs of all time

Hassam Ur Rahman
Hassam Ur Rahman
296 بار بازدید - 2 سال پیش - زمین پر آج تک چلنے
زمین پر آج تک چلنے والوں میں سے ممکنہ طور پر سب سے بڑے جانور کی ایک نقل نیو ایئر کے موقع پر لندن میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے تاہم سوال یہ ہے کہ کیا یہ اس کی گیلری میں پوری آئے گی؟

ناک سے لے کر دم تک 115 فٹ لمبا یہ جانور اپنی زندگی میں 60 سے 70 ٹن وزنی رہا ہو گا۔

لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم میں ایگزیبیشن ڈویلپر سینیاڈ میرن نے کہا: ’ہم اسے اندر تو لا سکیں گے لیکن اس کے بعد زیادہ جگہ نہیں بچے گی۔‘

یہ نقل ارجنٹینا کے ایگیڈیو فیروگلیو میوزیم (ایم ای ایف) سے ادھار لی جا رہی ہے جس کے عملے نے سنہ 2014 میں اس عظیم الجثہ جانور کی ہڈیاں دریافت کی تھیں۔
کروڑ سال پرانے اس جانور کی ہڈیوں کی دریافت سے سائنسی دنیا میں تہلکہ مچ گیا تھا۔

ایک محقق نے اس کی پنڈلی کی ہڈی کے ساتھ لیٹ کر اپنی تصویر بنوائی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ جانور کس قدر بڑا تھا۔ یہ تصویر دنیا بھر کے اخبارات میں چھپی تھی۔

بی بی سی کی جانب سے سر ڈیوڈ ایٹنبرو کے ساتھ مل کر اس حوالے سے ایک فلم بھی بنائی گئی ہے جس کا نام ایٹنبرو اینڈ دی جائنٹ ڈائنوسار ہے۔
ارجنٹینا کا ایم ای ایف میوزیم لندن کے نیچرل ہسٹری میوزیم کو ٹانگ کی وہ اصلی ہڈی بھی ادھار دے رہا ہے جو میوزیم آنے والے لوگوں کو سیلفی کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

سینیاڈ میرن نے کہا: ’ٹانگ کی یہ ہڈی 2.4 میٹر لمبی اور 500 کلو وزنی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس بازو کی ہڈیوں کا مکمل سیٹ بھی ہو گا۔‘

اُنھوں نے بتایا کہ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پیٹاگوٹائٹن نامی یہ ڈائنوسار اور یہ فوسلز یورپ میں نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔‘

میرن نے کہا کہ ’ایم ای ایف بہت دریا دل ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا ان کی سائنس دیکھے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہم وہ جگہ ہیں جہاں وہ اس کی نمائش چاہتے ہیں

Patagotitan is a genus of titanosaurian sauropod dinosaur from the Cerro Barcino Formation in Chubut Province, Patagonia, Argentina. The genus contains a single species known from multiple individuals: Patagotitan mayorum, first announced in 2014 and then validly named in 2017 by José Carballido, Diego Pol, and colleagues. Contemporary studies estimated the length of the type specimen, a young adult, at 37 m (121 ft) with a weight estimated at 69 tonnes (76 short tons) later revised to 55–57 tonnes (61–63 short tons).
Given the size of these bones, which surpass any of the previously known giant animals, the new dinosaur is the largest animal known that walked on Earth
#jurassicworld #jurassicworldalive #jurassicworld2022 #jurassicworlddinosaurs #jurassicworldevolution
#dinosaurs #dinosaursextinction #dinosaurdocumentary #dinosaursworld
2 سال پیش در تاریخ 1401/09/21 منتشر شده است.
296 بـار بازدید شده
... بیشتر