Ab Kahan Mere Nafs Mein Woh Hararat, Woh Gudaz - Dr. Allama Iqbal

Aakhri Paigham
Aakhri Paigham
1.8 هزار بار بازدید - 2 ماه پیش - Ab Kahan Mere Nafs Mein
Ab Kahan Mere Nafs Mein Woh Hararat, Woh Gudaz
Be Tab-o-Taab-e-Duroon Meri Salat Aur Durood

The Muslimʹs breast is quite bereft of previous heat and ardour strong:
His blessings, worship are devoid of innate heat and fret since long.

Hai Meri Bang-e-Azan Mein Na Bulandi, Na Shikwa
Kya Gawara Hai Tujhe Aese Musalman Ka Sujood?

His call to prayer is devoid of lofty tones and grandeur great;
O God, let this be known to him, Will you let him ʹfore you prostrate?

اب کہاں میرے نفس میں وہ حرارت وہ گداز
بے تب و تابِ دروں میری صلوٰۃ اور درود

معانی: نفس: سانس ۔ گداز: سوز ۔ بے تب و تاب دروں : اندرونی تڑپ اور گرمی کے بغیر ۔ صلوۃ: نماز ۔ درود: حضرت محمدﷺ پر ایک خاص انداز اور خاص الفاظ میں تحسین و آفرین کرنا ۔
مطلب: آج کے مسلمانوں کی سانسوں میں پہلے مسلمانوں کی سانسوں جیسی گرمی اور سوز باقی نہیں رہا ۔ ان کی نمازیں پڑھنا یا ان کا حضرت محمد مصطفی ﷺ پر درود بھیجنا واجبی و رسمی ہوتا ہے اور ان میں اندرونی گرمی اور تڑپ بالکل نہیں ہوتی یعنی یہ سب کچھ رسمی رہ گیا ہے اور اصلی روح ان کے اجسام سے نکل چکی ہے ۔


ہے مری بانگِ اذاں میں نہ بلندی نہ شکوہ
کیا گوارا ہے تجھے ایسے مسلماں کا سجود

معانی: بانگ اذاں : اذان کی آواز ۔ شکوہ: ہیبت، دبدبہ، شان ۔ گوارا: پسند، برداشت ۔ سجود: سجدہ ۔
مطلب: اے مسجد قوت الاسلام تجھ میں جو موذن اذان دیتا ہے اس کی اذان میں بھی وہ رفعت اور وہ ہیبت نہیں رہی جو کبھی اذان سے فضا میں اورمسلمانوں کے دلوں پر چھا جاتی تھی اور وہ جوق در جوق خدا کے آگے سجدہ ریز ہونے کے لیے کھنچے چلے آتے تھے ۔ اے مسجد اب جس قسم کی بے سوز اور بے شان اذان اس دور کا گیا گزرا مسلمان تجھ میں دے رہا ہے کیا تو اسے پسند کرتی ہے یا برداشت کرتی ہے ۔ ایسے مسلمان کی اذان کو اور اس کی سجدوں کو جو وہ نماز میں ادا کرتا ہے یقیناً یہ مسجد پسند نہیں کرتی ہوگی کیونکہ یہ سب کچھ رسمی رہ گیا ہے اور اصل روح اسلامی سے بیگانہ ہو چکا ہے

(Zarb-e-Kaleem-115) Masjid-e-Quwwat-ul-Islam

#Muslims #Wakeup #Iqbaliyat #Ummat #Ummah #Unity #Palestine #Riseup #Islam #Iqbal #Poetry #aakhripaigham  #AkhriPaigham #Akhripegham #AllamaIqbal #Poetry
#AllamaMuhammadIqbal #MuhammadIqbal #PoetryWhatsApp #IqbalKaPaegham #PaighameIqbal

Lyrics by: Allama Iqbal
🔷 Recited by: Zia Mohyeddin Sahib
🔷 Recitation courtesy: Iqbal Academy Pakistan

📓 Lyrics (sources)
~ Urdu - http://concordance.allamaiqbal.com/in...
~ English and Roman Urdu - iqbalurdu.blogspot.com
~ Urdu Explanation - https://www.iqbalrahber.com/
2 ماه پیش در تاریخ 1403/03/24 منتشر شده است.
1,848 بـار بازدید شده
... بیشتر