Rasool Allah (SAW) K 40 usol // Hazrat Muhammad (saw) ki baten #rasoolallah #usol

Rimsha's Creations
Rimsha's Creations
202 بار بازدید - ماه قبل - Rasool Allah (SAW) K 40
Rasool Allah (SAW) K 40 usol
Hazrat Muhammad (saw) ki baten

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے 40اصول۔۔۔

1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
فجر اور اشراق،عصر اور مغرب،مغرب اورعشاء کے درمیان سونے سے باز رہا کرو

2۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا: بدبو دار اور گندے لوگوں کے
ساتھ نہ بیٹھا کرو۔

3۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ان لوگوں کے ساتھ مت سویا کرو جو
سونے سے قبل باتیں کرتے ہیں۔
۔
4۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ۔

5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
منہ سے کھانا نکال کر نہ کھاؤ۔
۔
6۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اپنے کھانے پر اداس نہ ہوا کرو یہ عادت
ہم میں ناشکری پیدا کرتی ہے.

7۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
گرم کھانے کو پھونک سے نہ ٹھنڈا کرو.

8۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اندھیرے میں مت کھاؤ.

9۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کھانے کو سونگھا نہ کرو کھانے کو
سونگھنا بد تہذیبی ہوتی ہے.

10۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
منہ بھر کے نہ کھاؤ معدہ سے ذمہ داری
بڑھ جاتی ہے.
11۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ہاتھ کے کڑاکے نہ نکالا کرو.

12۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جوتے پہننے سے قبل جھاڑ لیا کرو.

13۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
نماز کے دوران آسمان کی طرف نہ دیکھو۔

14۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
رفع حاجت کی جگہ (ٹوائلٹ) میں مت
تھوکو۔

15۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لکڑی کے کوئلے سے دانت صاف نہ کریں

16۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اپنے دانتوں سے سخت چیز نہ توڑا کرو۔

17۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ہمیشہ بیٹھ کر کپڑے تبدیل کرو۔

18۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
دوسروں کے عیب تلاش مت کرو۔

19۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
بیت الخلا میں باتیں نہ کیا کرو۔

20۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
دوست کو دشمن نہ بناؤ۔

21۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
دوسروں کے جھوٹے قصے بیان نہ کیا کرو

22۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ٹھر کے صاف بولا کرو تاکہ بات دوسروے
پوری طرح سمجھ جائے۔

23۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
چلتے ہوئے بار بار پیچھے مور کر نہ دیکھو

24۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
ایڑھیاں مار کے مت چلا کرو ایڑھیاں
مار کر چلنا تکبر کی نشانیوں میں سے
ہے۔
25۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کسی کے بارے میں جھوٹ نہ بولو۔

26۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
بڑی بڑی باتیں نہ کیا کرو۔

27۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اکیلے سفر نہ کیا کرو۔

28۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اچھے کاموں میں دوسروں کی مدد کیا کرو۔

29۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
فیصلے سے قبل مشورہ ضرور لیا کرو
اور مشورہ ہمیشہ سمجھدار کے بجائے
تجربہ کار شخص سے لینا چاہیئے۔

30۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
کبھی غرور نہ کیا کرو غرور ایسی بری
عادت ہے جس کا نتیجہ کبھی اچھا
نہیں نکلتا۔

31۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
گداگروں کا پیچھا نہ کیا کرو۔

32۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
غربت میں صبر کیا کرو۔

33۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مہمانوں کی کھلے دل سے خدمت کیا کرو۔
یہ عادت ہماری شخصیت میں کشش پیدا کردیتی ہے۔

34۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
برا کرنے والوں کے ساتھ ہمیشہ نیکی کرو۔

35۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اللہ پاک نے جو دیا اس پر خوش رہو۔

36۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
زیادہ نہ سویا کرو۔زیادہ سونا یاداشت
کو کمزور کر دیتی ہے۔

37۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اذان کے درمیان گفتگوں نہ کیا کرو۔

38۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
اپنی خامیوں پر گور کیا کرو اور توبہ کیا کرو۔

39۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
روزانہ کم از کم سو بار استغفار کیا کرو۔

40۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
چغلی نہ کیا کرو۔
rasoolallah
#usol  
#muhammad
#baten
ماه قبل در تاریخ 1403/03/18 منتشر شده است.
202 بـار بازدید شده
... بیشتر