Lahore Ki Qadeemi Sozkhwani or Mochi Gate Lahore | University of Sozkhwani in Mochi Gate Lahore |

Karbala Loverss
Karbala Loverss
478 بار بازدید - 2 هفته پیش - بسم اللہ الرحمٰن الرحیمشہر لاہور
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

شہر لاہور عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک خاص پہچان رکھتا ہے یہاں کی قدیمی عزاداری پوری دنیا میں ایک خاص مقام رکھتی ہے اسی طرح یہاں کی قدیمی و روایتی سوز خوانی پوری دنیا میں سنی بھی جاتی ہے اور پڑھی بھی جاتی ہے۔موچی دروازے کی تاریخی گلیوں میں موجود ایک ایسا امام بارگاہ جو کئی سالوں سے لاہور کی قدیمی و  ثقافتی سوزخوانی کو آج بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔سوز خوانی کی دنیا کے بہت بڑے بڑے نام جنہوں نے اپنی ساری زندگی اس امام بارگاہ میں وقف کر دی۔ استاد پیارے خاں، استاد منصور حسین جعفری، استاد عابد علی بیلا ، استاد شبیر حسین جعفری، استاد وقار علی خاں، استاد غلام عباس ماہی، استاد بابر علی بیلا، استاد قمر عباس، استاد زاہد جعفری اور استاد عابد علی قصوری اور بہت سے دیگر منظور نظر ذاکرین جنہوں نے سوز خوانی کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی اور خوب عزت کمائی  یہ سارے سوز خوان بدھ کی بدھ اسی امام بارگاہ میں سوز خوانی کرتے تھے اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔ یہ امام بارگاہ ایک ایسی درسگاہ ہے جہاں پہ سوز و سلام کے حوالے سے بہت کام کیا گیا یہاں ہر بدھ ایک نشست ہوتی ہے جس میں لاہور کے تمام پڑھنے والے جوق در جوق اس امام بارگاہ میں آتے ہیں اور اپنا کلام پیش کرتے ہیں اور کیونکہ اس امام بارگاہ میں شعراء کرام  بھی موجود ہوتے ہیں تو ان کی موجودگی میں اور ان اساتذہ  کی موجودگی میں جب ایک نیا پڑھنے والا اپنا کلام پیش کرتا ہے تو اسے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے  خاص طور پہ تلفظ ادائیگی اور کلام کی بندش ان چیزوں کو بہت غور سے دیکھا جاتا ہے اور ایک نئے پڑھنے والے کی یہاں اصلاح کی جاتی ہے۔ یہ سلسلہ کئی سالوں سے جاری و ساری ہے اور آج بھی یہ سلسہ جاری ہے اور دعا ہے کہ تا ظہور امام زمانہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہے۔

آپ جب کبھی بھی موچی دروازہ تشریف لائیں تو  امام بارگاہ باقر علی بٹ میں ضرور تشریف لائیں اور اس نشست کا حصہ ضرور بنیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج کے اس دور میں ایسی محفل کا ہونا کسی معجزے سے کم نہیں ہے اور یہ وہ پودا ہے جو کئی سالوں پہلے بزرگوں نے لگایا تھا اور آج ایک تناور درخت کی صورت میں موجود ہے اور اس درخت سے مجھ سمیت بہت سے  پڑھنے والے مستفید ہورہے ہیں اور لاہور کی تہذیبی و روایتی سوزخوانی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ پروردگار اس امام بارگاہ کے متولیان جو اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کے درجات مزید بلند فرمائیں اور جو موجود ہیں ان کو ہمت طاقت عطا کرے کہ وہ اس سلسلے کو یونہی جا ری و ساری رکھیں اور اس امام بارگاہ میں ذکر کرنے والے ذاکرین جو اس دنیا سے چلے گئے ہیں یقیناَ ان کے درجات بلند ہیں پروردگار مزید بلند فرمائے اور جو ذکر کر رہے ہیں ان کو مولا صحت و سلامتی کے ساتھ  یہ ذکر کرنے کی توفیق دے اور سوائے غم امام حسین کے کوئی غم نہ دے
(آمین یا رب العالمین)

تحریر | زوہیر عباس جعفری


Whenever you visit Mochi Darwaza, you must visit Imambargah Baqir Ali Butt and be a part of this. I think that in today's age such a gathering is nothing less than a miracle and this is the plant that was planted many years ago by the elders and today it exists in the form of a green tree and from this tree many people including me are benefiting.


#mochigate  #nisarhaveli  #sozosalaam
2 هفته پیش در تاریخ 1403/03/29 منتشر شده است.
478 بـار بازدید شده
... بیشتر