Hazrat Muhammad ﷺ Ki 10 Khasosiyat with References | حضرت محمد ﷺ کی خصوصیات

Seek Islam
Seek Islam
1.4 هزار بار بازدید - 4 سال پیش - حضرت محمد مصطفی کی خصوصیات
حضرت محمد مصطفی کی خصوصیات صحیح بخاری اور صحیح مُسلم سے
ختم نبوت
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میری اور مجھ سے پہلے کے تمام انبیاء کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے ایک گھر بنایا اور اس میں ہر طرح کی زینت پیدا کی لیکن ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ چھوٹ گئی۔ اب تمام لوگ آتے ہیں اور مکان کو چاروں طرف سے گھوم کر دیکھتے ہیں اور تعجب میں پڑ جاتے ہیں لیکن یہ بھی کہتے جاتے ہیں کہ یہاں پر ایک اینٹ کیوں نہ رکھی گئی؟ تو میں ہی وہ اینٹ ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔“
میں عاقب ہوں یعنی خاتم النبین ہوں۔ میرے بعد کوئی نیا پیغمبر دنیا میں نہیں آئے گا۔“
مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَاۤ  اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِکُمۡ وَ لٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ  النَّبِیّٖنَ ؕ وَ  کَانَ اللّٰہُ  بِکُلِّ شَیۡءٍ عَلِیۡمًا ﴿۴۰﴾٪
( لوگو! )  تمہارے مردوں میں کسی کے باپ محمد  ( صلی اللہ علیہ وسلم )  نہیں  لیکن   آپ اللہ تعالٰی کے رسول ہیں اور تمام نبیوں کے ختم کرنے والے  اور اللہ تعالٰی ہرچیز کا  بخوبی جاننے والا ہے ۔

شفاعت کا منصب

قیامت کے دن سب سے پہلے میں شفاعت کروں گا اور سب سے پہلے میری شفاعت قبول کی جائے گی

تمام انسانوں کے راہنما
تمام انبیاء اپنی اپنی قوم کے لیے مبعوث ہوتے تھے لیکن میں تمام انسانوں کے لیے عام طور پر نبی بنا کر بھیجا گیا ہوں۔ہر نبی خاص اپنی قوم ہی کی طرف بھیجا جاتا تھا اور مجھے ہر سرخ وسیاہ کی طرف بھیجا گیا ،  
قُلۡ یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اِنِّیۡ رَسُوۡلُ اللّٰہِ اِلَیۡکُمۡ جَمِیۡعَا
آپ کہہ دیجئے کہ اے لوگو! میں تم سب کی طرف اس اللہ تعا لٰی  کا بھیجا ہوا ہوں

پوری زمین سجدہ گاہ حضرت محمد مصطفی کی خصوصیات صحیح بخاری اور صحیح مُسلم سے

پوری زمین سجدہ گاہ

میرے لیے زمین کو پاک کرنے والی اور سجدہ گاہ بنایا گیا ،  لہٰذا جس شخص کے لیے نماز کا وقت ہو جائے وہ جہاں بھی ہو ،  وہیں نماز پڑھ لے ،

جنتیوں کا نصف امت محمدیہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد  (  صلی اللہ علیہ وسلم  )  کی جان ہے، مجھے امید ہے کہ تم لوگ  ( امت مسلمہ )  اہل جنت کا حصہ ہو گے

انبیاء کی امامت
اور میں نے خود کو انبیاء کی ایک جماعت میں دیکھا تو وہاں موسیٰ علیہ السلام تھے کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے تھے ، جیسے قبیلہ شنوءہ کے آدمیوں میں سے ایک ہوں ۔ اور عیسیٰ ابن مریم ( علیہما السلام  ‌ ‌ ) کو دیکھا ، وہ کھڑے نماز پڑھ رہے تھے ، لوگوں میں سب سے زیادہ ان کے مشابہ عروہ بن مسعود ثقفی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ ‌ ہیں ۔ اور ( وہاں ) ابراہیم علیہ السلام بھی کھڑے نماز پڑھ رہے تھے ، لوگوں میں سب سے زیادہ ان کے مشابہ تمہارے صاحب ہیں ، آپ نے اپنی ذات مراد لی ، پھر نماز کا وقت ہو گیا تو میں نے ان سب کی امامت کی ۔
پھر میں بیت المقدس میں داخل ہوا ۔ وہاں میرے لیے انبیاء علیہم السلام جمع کیے گئے تھے ، چنانچہ مجھے جبریل علیہ السلام نے آگے کر دیا ۔ میں نے ان کی امامت کی ۔

مال غنیمت کا حلال ہونا
میرے  لیے اموال غنیمت حلال قرار دیے گئے ،  مجھ سے پہلے وہ کسی کے لیے حلال نہیں کیے گئے ۔

دشمنوں پر رعب
اور مہینہ بھر کی مسافت سے دشمنوں پر طاری ہو جانے والے رعب سے میری نصرت کی گئی

سردار بنی آدم
میں قیامت کے دن ( تمام )  اولاد آدم کا سردار ہوں گا ، پہلا شخص ہوں گا جس کی قبر کھلے گی ، سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں گا اور سب سے پہلا ہوں گا جس کی شفاعت قبول ہوگی ۔

سر کے پیچھے آنکھیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ، کیا تم سمجھتے ہو کہ میرا منہ ادھر  ( قبلہ کی طرف )  ہے۔ اللہ کی قسم تمہارا رکوع اور تمہارا خشوع مجھ سے کچھ چھپا ہوا نہیں ہے، میں تمہیں اپنے پیچھے سے بھی دیکھتا رہتا ہوں۔  #NABI_ka_Tabarrukat #NABI_kay_Mojazat #NABI_ka_Passeenah #Paighamber #Melad_un_NABI #MELAD #RABIulAWWAL #Khatam_e_Nabuwat #NABI_ka_Passeenah #NABI_kay_Mojazat #Paighamber #Milad_NABI_saw_Rabi_ul_awwal #QABER #UmmatـeـMUHAMMAD #Sahih_Ahadith #RABIulAWWAL #MELAD #Melad_un_NABI #Books #QABER #Sahih_Ahadith #UmmatـeـMUHAMMAD #Gazwa_Hunayn #Gazwa_Badr #Gazwa_Auhad #Gazwa_Khandaq #Gazwa_Tabuk #Sulah_Hudayibah #Gazwa_Khayber #Abdullah_IbnMasood #Anas_Bin_Malik #Sahi_Bukhari #Sahi_Muslim #Allah #Seek_Islam
4 سال پیش در تاریخ 1399/09/06 منتشر شده است.
1,433 بـار بازدید شده
... بیشتر