Jo Mola Raza a.s kahain - Abbas Naqvi (Hur)

Abbas Naqvi (Hur)
Abbas Naqvi (Hur)
124 بار بازدید - 3 ماه پیش - Jashn e Wiladat e Ima
Jashn e Wiladat e Ima Ali Raza a.s.

دامن ترا بھرے گا جو مولا رضاؑ کہیں،
اللہ بھی مان لے گا جو مولا رضا کہیںؑ،

تقدیر، موت اور زمان و مکان کا،
کُچھ بس نہیں چَلے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

فطرت کو اپنی بھول کے تصویری شیر بھی،
قدموں میں آ جُھکے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

صحنِ شفا میں بہرا سُنے، گونگا بول اُٹھے،
معذور چل پَڑے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

بتلا زمانے! راوی ہوں جب بیسیوں ہزار،
کیسے بُھلا سکے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

حاکم نہ کر غرور کے تیرا یہ تخت و تاج،
اِک آن میں گِرے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

عباسی کوئی حشر میں آیا جو سامنے،
مالک وہی سُنے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

دُنیا کا ڈر نہ کوئی حکومت کا خوف ہے،
نوکر وہی کرے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

مشہد میں کرنے ماتمِ زنجیر جائے گا،
اور مُنتظر رَہے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

فتووں کی چاہے لاکھ دکانیں کھلی رہیں
سودا وہی بِکے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

دل میں ہُوا جو بغض علی کا تو آپ کو،
اچھا نہیں لَگے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

اللہ ان کے چاہنے والوں کے سب گُناہ،
رحمت سے بخش دے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

سامرّہ کاظمین میں مشہد میں قُم میں بھی،
اپنا بھی گھر بَسے گا جو مولا رضاؑ کہیں،

مدح و ثنائے آلِ مُحمد یا اُن کے غم،
حُرؔ بس وہی لِکھے گا جو مولا رضاؑ کہیں۔
3 ماه پیش در تاریخ 1403/02/29 منتشر شده است.
124 بـار بازدید شده
... بیشتر