Sheosar Lake, Deosai (Updated)

Kaswa Explorers
Kaswa Explorers
14.8 هزار بار بازدید - 4 سال پیش - Latest, Complete and Updated Information
Latest, Complete and Updated Information Vlogs & Blogs.
دیوسائی کی سیاحت کے لئے تازہ ترین معلومات۔
Beautiful Heart Shape Sheosar Lake
Deosai National Park
Himalayas, Gilgat Baltistan. Pakistan.
Route Map from Muzaffargarh to Sheosar Lake, Deosai.
https://www.google.com/maps/dir/Muzaf...

Sheosar Lake
Surface Elevation ( 13,589 feet )
Length 2.3 km
Width 1.8 km
Average Depth
40 meters (133 ft)
One of the Highest Lake of the World
دیوسائی نیشنل پارک سطح سمندر سے اوسطاً 13،500 فٹ اونچائی پر واقع ہے۔ پارک 3000 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ نومبر سے مئی تک پارک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ اگست میں پارک پھولوں اور کئی اقسام کی تتلیوں کے ساتھ ایک منفرد نظارہ پیش کرتا ہے۔ یہی دیوسائی جانے کا مناسب وقت ھے۔
یہ طلسماتی جگہ دنیا کی بلند ترین سطح مرتفع.  نایاب بھورے ریچھوں اور برفانی چیتوں کا مسکن ھے۔
یہاں پائے جانے والے نایاب بھورے ریچھ دنیا میں میں کہیں اور نہیں پائے جاتے۔ یہاں بھی یہ معدومیت کا شکار ہیں۔ دیوسائی سطح سمندر سے اوسطاً 13500َفٹ بلند ہے اس بلند ترین چوٹی شتونگ ہے جو 16000فٹ بلند ہے۔ دیوسائی کا کل رقبہ 3000 مربع کلو میٹر ہے۔ سال کے آٹھ تا نو مہینے دیوسائی مکمل طور پر برف میں ڈھکا رہتا ہے۔ یہی برف جب پگھلتی ہے تو دریائے سندھ کے کل پانی کا 5 فی صد حصہ ہوتی ہے۔ ان پانیوں کو محفوظ کرنے کے لئے ست پارہ جھیل پر ایک بند بنا کر اس سے بجلی بھی حاصل کی جاتی ھے ۔
بلتستان میں بولی جانے والی شینا زبان میں دیوسائی کا مطلب دیو کی سرزمین ہے ، کیوں کہ ایک روایت کے مطابق دیوسایہ نامی ایک دیو کا یہ مسکن ہے اسی نسبت سے اسے دیوسائی کہتے ہیں۔ یہ واقعی دیو مالائی جگہ ھے۔ جبکہ بلتی زبان میں اسے یہاں کثیر تعداد میں موجود پھولوں کی وجہ سے بھئیر سر یعنی پھولوں کی سرزمین کہا جاتا ہے
دیوسائی پہنچنے کے دو راستے ہیں ایک راستہ اسکردو سے ہے اور دوسرا استور سے۔ اسکردو سے دیوسائی 35 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اور جیپ کے ذریعے دو گھنٹے میں صد پارہ جھیل اور صد پارہ گاؤں کے راستے دیوسائی پہنچا جا سکتا ہے۔ اسکردو جانے کے لئے اسلا م آباد سے روزانہ جہاز جاتا ہے جو محض 40منٹ میں اسکردو پہنچا دیتا ہے مگر فلائیٹ موسم کے مرہون منت ہوتی ہے جو کم ہی مائل بہ کرم ہوتا ہے۔ اسی لئے سیاح عموماً زمینی راستے سے اسکردو جانا پسند کرتے یہ راستہ دنیا کے آٹھویں عجوبے 774 کلو میٹر طویل شاہراہ قراقرم KKH پر راولپنڈی سے ایبٹ آباد، مانسہرہ، بشام، چلاس۔
یا بالاکوٹ. کاغان. ناران. بابو سرٹاپ چلاس سے ہوتا ہوا جگلوٹ بونجی کے مقام پر شاہراہ اسکردو سے جا ملتا ھے۔ جس کی توسیع کا کام جاری ھے اور دو تین سال کا مزید عرصہ درکار ھوگا۔ راستہ تقریباً 24 گھنٹے میں طے ہوتا ہے مگر راستے کی خوبصورتی تھکن کا احساس نہیں ہونے دیتی۔
دوسرے راستے سے دیوسائی پہنچنے کے لئے رائے کوٹ برج تالیچی کے مقام سے شاہراہ قراقرم چھوڑ کر استور روڈ پر آجاتی ہے اور مزید 45 کلو میٹر کے بعد استور آجاتا ہے۔ اس روڈ پر بھی توسیعی کام جاری ھے۔ استور سطح سمندر سے تقریباً 10,000فٹ بلند ایک تاریخی شہر ہے۔ تقسیم سے پہلے قافلے سری نگر سے گلگت جانے کے لئے اسی شہر سے گذرتے تھے۔ یہاں رہائش کے لئے مناسب ہوٹل اور ایک بازار بھی ہے جہاں بنیادی ضرورت کی چیزیں مل جاتی ہیں۔ استور کے قریب ایک خوبصورت جھیل راما بھی موجود ھے ۔ رات استور میں قیام کے بعد آگے کا سفر طے کریں۔
استور سے نکلتی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ دیوسائی کی بلندیوں سے آنے والا دریا ہوتا ہے۔یہ دریا مختلف مقامات پر اپنا رنگ تبدیل کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ پکورہ گاؤں کے مقام پر یہ شفاف چمکتا ہوا نظر آتا ہے پھر اس کا رنگ نیلا ہوجاتا ہے۔ مزید آگے گدئی کا گاؤں ہے جہاں سے ایک رستہ بوبن کی طرف جاتا نظر آتا ہے جو ایک خوبصورت سیا حتی مقام ہے۔ دو گھنٹے کے سفر کے بعد چلم چوکی آتی ہے ۔ یہ ایک مختصر سا گاؤں ہے جہاں کچھ دکانیں اور ہوٹل ہے یہاں زیادہ تر فوجی جوان نظر آتے ہیں کیوں کہ یہیں سے ایک راستہ کارگل کی طرف نکلتا ہے۔ یہاں سے دومیل اور رینبو جھیل کو بھی راستہ جاتا ھے۔ مزید پندرہ منٹ کے سفر کے بعد ہمالین وائلڈ لائف کی چیک پوسٹ آتی ہے یہاں سے دیوسائی کے حدود شروع ہوتی ہیں۔ چیک پوسٹ پر 100 روپے فی کس کے حساب سے فیس دینی پڑتی ہے جو دیوسائی میں جانوروں کے بقا کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ دیوسائی کو 1993 میں نیشنل پارک کا درجہ دیا گیا جس کی رو سے یہاں شکار اور تعمیرات پر مکمل پابندی ہے تاکہ یہاں پائے جانے والے جانوروں خصوصاً بھورے ریچھ کا تحفظ کیا جا سکے۔ جن کی تعداد صرف 17 رہ گئی تھی اس وقت دیوسائی میں وائلڈ لائف کی کوششوں سے تعداد  بڑھ کر 75 ھو چکی ھے.

Best place to visit
Deosai Plain
Deosai Plateau
Deosai National Park
Area 3000 Square Km
Established in 1993
Deosai is High Altitude Alpine Plain
Height, Elevation 13,589 ft
Deosai is 2nd Highest
Plateau of the World
8 Months of the Year
Covered with the Blanket of Snow
Average Annual Snowfall  
200 to 300 mm

Best Time to Visit to Deosai National Park.
Last Two Weeks of August
Open for 4 Months Only
June To September

Legendary Mountain Naga Parbat ( Himalayas )
World 9th (26,660 feet)
North West of Deosai.

The Great Mountain  K2 ( Karakoram )
World 2nd (28,251 feet)
North East of Deosai.

Distance from Deosai National Park.
Balakot To Deosai
Distance 381 Km in 15 Hours

Golden Marmot
Brown Bear
Endangered and rare

Thanks & Regards,
Asif Riaz Butt
Kaswa🐪Explorers
Tourist Association
☎03336142773
📞03006365122
4 سال پیش در تاریخ 1399/02/27 منتشر شده است.
14,884 بـار بازدید شده
... بیشتر