24 HOURS TENSION FREE | SHAITANI ASARAT SE HIFAZAT | MOLANA YUNUS PALANPURI

Khalid Palanpuri
Khalid Palanpuri
162 هزار بار بازدید - پارسال - #Allah
#Allah #Islam #Quran



24 HOURS TENSION FREE | SHAITANI ASARAT SE HIFAZAT | MOLANA YUNUS PALANPURI


جو شخص فجر کی نماز کے بعد اور مغرب کی نماز کے بعد جس طرح نماز میں بیٹھتے ہیں اُسی طرح دو زانوں بیٹھے ہوئے بات کرنے سے پہلے دس مرتبہ یہ کلمات پڑھتا ہے تو اس کے لیے
(1) دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں
(2) دس گناہ مٹا دیئے جاتے ہیں
(3) دس درجے بلند کر دیئے جاتے ہیں
(4) ہر ناگوار اور ناپسندیدہ چیز سے محفوظ رہتا ہے
(5) یہ کلمات شیطان سے بچانے کے لیے پہرہ داری کا کام دیتے ہیں
(6) شرک کے علاوہ کوئی گناہ اسے ہلاک نہ کر سکے گا
(7) اور ہر کلمہ پڑھنے پر اسے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا
وہ کلمات یہ ہیں:
لَا اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهٗ لَاشَرِیْك لَهٗ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، یُحْيِیْ وَ یُمِیْتُ، بِیَدِهِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے، اور اسی کے لیے تعریف ہے، وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے، تمام بھلائیاں اسی کے ہاتھ میں ہیں اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ [ترمذی، مجمع الزوائد، الترغیب والترہیب]
روزانہ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد یہ کلمات پڑھنے کا اہتمام کیجیے مذکورہ فوائد حاصل ہوں گے، 24 گھنٹے آدمی ٹینشن فری رہے گا اور شیطانی اثرات سے حفاظت ہوگی ان شاء اللہ




Subscribe our channel and press the bell icon.  khalidpalanpuri  Thanks for supporting us.  JAZAKALLAH KHAIR.


‎جو لوگ آج کا سبق روزانہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ٹیلیگرام کی لنک کے ذریعے سے چینل پر جاکر سبق حاصل کرسکتے ہیں اس چینل پر نئے اور پرانے سارے سبق موجود ہیں  JOIN OUR TELEGRAM CHANNEL FOR DAILY AAJ KA SABAQ by MOLANA YUNUS PALANPURI    https://t.me/AajkasabaqbyMOLANAYUNUSP...
پارسال در تاریخ 1401/12/21 منتشر شده است.
162,096 بـار بازدید شده
... بیشتر