12 Surprising Facts About Aalm e barzakh| |Barzakh Ka safar | alam e Barzakh kia hai?

Islamic TV
Islamic TV
839 بار بازدید - 3 سال پیش - 12 Surprising Facts About Aalm
12 Surprising Facts About Aalm e barzakh|.
Islamic Questions And Answers.
Aalam e Barzakh kia hai?
Barzakh Ka safar

🔥  Thanks for watching.
👉🏿  Comment, share & subscribe to the channel for more videos!
🔥  We Really Want to hit 10K.
Don't Click this.
@islamictv4all
Is video maiN hum in tamam sawalat ka jawab janaiN ge jo neche diye gaye haiN.
alam e barzakh,
barzakh,
barzakh ka safar,
alam e barzakh in urdu,
alam e barzakh in quran,
barzakh kahan hai,
barzakh kya hai,
alam e barzakh kya hai,
alame barzakh kya hai,
alam e barzakh ka bayan,
barzakh in islam,
alam e barzakh in hindi,
aalam e barzakh in urdu,
aalam e barzakh in hindi,
barzakh kahan,
aalam e barzakh islam,
alam e barzakh islam,
aalam e barzakh ki haqeeqat,
alam e barzakh ki haqeeqat,
alam E Barzakh Ki Haqiqat,
Aalam E Barzakh Ki Haqiqat

عالَمِ بَرْزَخ
سوال      بَرْزَخ سے مراد قبر ہے یا وہ زمانہ جو بعد مرنے سے قیامت یا حشر تک ہے ؟
جواب     نہ قبر نہ وہ زمانہ بلکہ وہ مقامات جن میں اَرواح بعدِموت حشر تک حسبِ مراتب رہتی ہیں -

سوال      وہ کونسا وقت ہے جب ہر شخص پر اسلام کی حقانیّت واضح ہوجاتی ہے ؟
جواب     جب زندگی کا وقت پورا ہو جاتا ہے ، اُس وقت حضرت عزرائیل عَلَیْہِ السَّلَام قَبضِ روح کے لیے آتے ہیں اور اُس شخص کے دائیں بائیں جہاں تک نگاہ کام کرتی ہے فرشتے دکھائی دیتے ہیں ، مسلمان کے آس پاس رحمت کے فرشتے ہوتے ہیں اور کافر کے دائیں بائیں عذاب کے ۔  اُس وقت ہر شخص پر اسلام کی حقّانیت آفتاب سے زیادہ روشن ہو جاتی ہے ، مگر اُس وقت کا ایمان معتبر نہیں ۔  

سوال      نزع کے وقت  ایمان لانا کیوں فائدہ مند نہیں ہے ؟
جواب     کیونکہ حکم ایمان بِالغیب کا ہے اور اب غیب نہ رہا ، بلکہ یہ چیزیں مُشَاہَدَہ میں آگئیں ۔  

سوال      دفن کے بعد مردے کے ساتھ کیا معاملات پیش آتے ہیں؟
جواب     جب دفن کرنے والے دفن کرکے وہاں سے چلتے ہیں  مردہ اُن کے جُوتوں کی آواز سنتا ہے ۔  ، اُس وقت اُس کے پاس دو فرشتے اپنے دانتوں سے زمین چیرتے ہوئے آتے ہیں ، اُن کی شکلیں نہایت ڈراؤنی اور ہیبت ناک ہوتی ہیں  ، اُن کے بدن کا رنگ سیاہ  اور آنکھیں نیلی اور دیگ کے برابر اور شعلہ زن ہوتی  ہیں اور اُن کے ہیبت ناک بال سر سے پاؤں تک اور اُن کے دانت گائے کے سینگ برابر ، جن سے زمین چیرتے ہوئے آئیں گے ، اُن میں ایک کومنکراوردوسرے کو نَکِیْر کہتے ہیں ، مردے کو جھنجھوڑتے اور جِھڑک کر اُٹھاتے اور نہایت سختی کے ساتھ کَرَخْت آواز میں سوال کرتے ہیں  

سوال      اگر مردے کو دفن نہ کیا گیا تو کیا اس سے بھی سوالاتِ قبر ہوں گے ؟
جواب     مردہ اگر قبر میں دفن نہ کیا جائے تو جہاں پڑا رہ گیا یا پھینک دیا گیا ، غرض کہیں ہو اُس سے وہیں سوالات ہوں گے اور وہیں ثواب یا عذاب اُسے پہنچے گا یہاں تک کہ جسے شیر کھا گیا تو شیر کے پیٹ میں سوالات ہوں گے اور ثواب و عذاب جو کچھ ہو پہنچے گا ۔  

سوال      عذاب فقط روح پر ہوتا ہے یا جسم پر بھی ہوتا ہے ؟
جواب     روح و جسم دونوں پر ہوتا ہے ۔ یونہی ثواب بھی دونوں پر ہوتا ہے ۔  

سوال      مرنے کے بعد اچھے اور برے اعمال راحت اور اذیت کا ذریعہ کیسے بنیں گے ؟
جواب     گنہگاروں کے اعمال اپنے مناسب شکل پر متشکل ہو کر کتّا یا بھیڑیا یا کسی اور شکل کے بن کر اُن کو ایذا پہنچائیں گے اور نیکوں کے اعمالِ حَسَنہ مقبول و محبوب صورت پر متشکل ہو کرانہیں  اُنس وراحت دیں گے ۔  

سوال      کیا مُردہ کلام بھی کرتا ہے ؟
جواب     جی ہاں !  مردہ کلام بھی کرتا ہے اور اس کے کلام کو عام انسانوں اور جنات کے سوا تمام حیوانات وغیرہ سنتے ہیں ۔  

سوال      قبر کا حساب کب سے شروع ہوا؟
جواب     حسابِ قبر ہمارے حضور (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے زمانہ سے شروع ہوا پچھلی اُمتوں میں نہ تھا نہ اُن سے (  ان کی قبروں میں) اپنے نبی کی پہچان کرائی جاتی تھی ۔  

سوال      وہ کونسے اَفراد ہیں جن سے قبر کا حساب نہیں ہوتا؟
جواب     جن لوگوں سے قبر کا حساب نہیں ہوگا وہ یہ ہیں :   (  1) نبی  (  2) صدیق  (  3) شہید  (  4) جہاد کی تیاری کرنے والا (  5) طاعون میں مرنے والا  (  6) طاعون کے علاوہ کسی اور بیماری میں مرنے والا  جبکہ صبرکرے اور ثواب کی نیت کرے  (  7) چھوٹے بچے  (  8) جمعہ کے دن یا رات میں مرنے والا  (  9) ہر رات سورۂ مُلک پڑھنے والا ، ایک قول کے مطابق سورۂ حٰمٓ اَلسَّجْدَۃ کی تلاوت کرنے والا اور  (  10) مرضِ موت میں”قُلْ ہُوَ اللہُ“پڑھنے والا ۔  

سوال      کیا حسابِ قبر اور عذابِ قبر ایک ہی چیز ہے ؟
جواب     جی نہیں !  حسابِ قبر اور ہے ، عذاب قبر کچھ اور ، بعض لوگ حسابِ قبر میں کامیاب ہوں گے مگر بعض گناہوں کی وجہ سے عذاب میں مبتلا ، جیسے چُغل خور اور گندا (  یعنی پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنے والا) ۔  

سوال      قیامت کے عذاب وثواب اور قبر کے عذاب وثواب میں کیا فرق ہے ؟
جواب     حشر کے بعد بندوں کو جنت یا دوزخ میں داخل فرما کر ثواب یا عذاب دیا جائے گا ، برزخ میں جنت دوزخ کا ثواب و عذاب قبر میں پہنچتا ہے جسمِ میت وہاں نہیں پہنچتا ، لہٰذا دونوں عذابوں ثوابوں میں فرق ہے ۔ عذابِ قبر روح کو ہے جسم اُس کے تابع مگر حشر کے بعد والا عذاب و ثواب روح وجسم دونوں کو ہوگا ۔


#Barzakh
#AalmEBarzakh
#IslamicTV
#Rana
3 سال پیش در تاریخ 1400/08/08 منتشر شده است.
839 بـار بازدید شده
... بیشتر