WASIF LINES ~~ Durood Sharif Mystical Meaning | درود شریف کا باطنی مفہوم || WASIF ALI WASIF

Hazrat WASIF ALI WASIF Official
Hazrat WASIF ALI WASIF Official
51.1 هزار بار بازدید - 5 سال پیش - سوال: اللہ تعالٰی اور فرشتے
سوال: اللہ تعالٰی اور فرشتے آپؐ پر درود بھیجتے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے اللہ تعالٰی اور اُس کے فرشتے کون سا درود بھیجتے ہیں۔۔۔۔۔۔؟
جواب: کیوں دیکھنا ہے۔ لوگ کیاکہہ رہے ہیں چھوڑ دو، ترجمہ کیا ہو رہا ہے قرآن پاک کا چھوڑ دو۔ نو ترجمے ہیں اِس کو چھوڑ دو۔اب اپنی صحت کیلئے آپ یہ دیکھو کہ حکم یہ نہیں ہے کہ آپ یہ دیکھو کہ اللہ کیا درود بھیج رہا ہے، حکم یہ ہے تم درود بھیجو۔ اب تم جس بھی فقہ کو فالو کرتے ہو اُس کے مطابق درود بھیجتے جاؤ۔ فقہ یہ بزرگ، جس بزرگ کے نقشِ قدم پر چل رہے ہو، چپکے سے درود بھیجتے جاؤ۔بس درود جو ہے عقیدت سے بھیجنا چاہیے اِس کی فارم کی بات نہیں ہے۔ میں نے پہلے بتایا توجہ سے بیٹھنا جو ہے درود، یاد کا نام ہے درود۔آپ یاد رکھو تو درود ہی دورد ہے۔ درود فارمولے کا نام نہیں ہے۔ الفاظ کا نام بھی نہیں ہے۔ درود بھیجتے جارہے ہو۔ اسلام پر چھری پھیرتے جا رہے ہو، وہ نہیں ہے درود، یاد کا نام ہے، اطاعت کا نام ہے، کوئی کام حضورپاکؐ کی محبت کیلئے شروع کر دو، یہ درود ہے۔ کوئی برائی اُن کے نام پہ چھوڑدو اپنے آپ سے نکال دو یہ درود ہے۔ مسلمان کسی کے ساتھ رحم کر دو یہ درود ہے۔مسلمانانِ عالم کیلئے دعا کردو یہ درود ہے۔ زندگی میں کوئی کام ایسا اِس حوالے سے کرو کہ یہ حضور پاکؐ کی وجہ سے میں کر رہا ہوں یہ درود ہے۔ درود الفاظ کا نام نہیں ہے، سخت دِلی کا نام نہیں ہے۔ درود بھیج رہے ہو اور دِل سخت ہے، نرم دِلی کی بات ہے۔رحمت اللعالمین کی طرف سے آپ میں جب رحمتیں پیدا ہو جائیں تو یہ درود ہے۔ کوئی کام اُن کی نسبت سے کرو درود یہ ہے، کوئی سفر کرو اُن کے نام کا۔ یا اُن کے چاہنے والوں سے جا کے ملو، یا اُن کے ملنے والوں سے ملو، یا کوئی ایسا واقعہ جو ہے ناجیسے فرمایا حضورپاکؐ نے"جس نے مجھے دیکھا اُس نے اللہ کو دیکھا" "من راني فقد راى الله" اور جس نےمیرے دیکھنے والوں کو دیکھا اُس نے بھی مجھے دیکھا۔ گویا یہ دید بدید چشم دید واقعہ چلتا چلتا جا رہا ہے۔ یہ الفاظ کی بات نہیں ہے۔ الفاظ میں سمجھائی جاتی ہے، اور کرنے کیلئے اور کام ہوتا ہے۔ کیوں کہ سمجھانے کا کام الفاظ ہے۔ قرآن یہ تو نہیں نا جو تاج کمپنی نے چھاپا۔ قرآن تو ایک ہی نازل ہوا۔ یہاں تو چھپتے ہیں لاکھوں روز۔ تو قرآن کیا ہوا پھر، یہ تو عکس ہے قرآن کا۔ اصل قرآن تو اور ہے۔ ساری کائنات کا مکمل مشاہدہ ہے اُس کے اندر۔ تو یہ جو کتاب کے طور پر ہے نا، یہ جو آپ نے لفظ اللہ لکھا یہ تو اللہ نہیں ہے نا۔ یہ تو اُس اللہ کے اُس اسم کا یہ عکس ہے۔اللہ کیا ہے، اللہ تو بہرحال اللہ ہے، کائنات کا خالق ہے یہ تو لفظ کا مالک تو آپ بنا پڑا ہے۔ الفاظ میں سمجھایا جاتا ہے، واقعہ اور ہے۔ اب اپنے ہاتھ سے لکھے ہوئے کی عبادت تو نہیں نا کرتے وہ تو اُس ذات کی کرتے ہیں۔ ذات اور ہے، عکسِ ذات اور ہے، اسم ذات اور ہے۔ یہ خیال رکھنا چاہیے۔ بس درود کا مطلب ہی یہی ہے، یاد کرتے جاؤ، اُس نامؐ سے محبت کرتے جاؤ۔پڑھنے کی بات نہیں ہے، باقی اللہ تعالٰی کس طرح درود کرتے ہیں، اللہ تعالٰی نے کہا میں اِن کے درجات جو ہیں ہمیشہ سے اضافہ کرتا جا رہا ہوں۔ یہ اللہ کا یہ کہہ دینا انسانوں میں سے کسی ایک انسان کیلئے اللہ درود پڑھ رہا ہے یہ بھیج رہا ہے، سبحان اللہ سبحان اللہ۔ خالق سب کا محبت ایک سے ہے، اور ایسی محبت کہ اُس کو سب سے افضل کہہ دیا۔ یہ کام آپ نہیں کرتے اپنی زندگی میں آپ بھی ایسے کیا کرو۔ اِسی طرح کیا کرو جس طرح اللہ تعالٰی نے اپنے بندوں میں سے ایک کو افضل رکھ لیا۔ آپ اپنی زندگی میں اپنی واقفیت میں ایک کو نمایاں کر لو۔ درود یہ ہے۔ یہ واقعہ حضورپاکؐ نے فرمایا، خبردار اور کوئی بات نہ کرے یہ ہی ہو گا واقعہ۔ درود کا مطلب یہ ہے اُس اسم کو اُس ذات کو اُن کی فرمائی ہوئی ہدایات کو اتنا نمایاں کرو، جیسے اللہ بن کے کرو۔ اللہ نہیں بن سکتے، اللہ بننے کا مطلب کیا پوری طاقت سے کرو۔ یہ حضورپاکؐ کا ارشاد ہے، خبر دار اِس کے علاوہ نہیں ہونے دینا۔ کوئی اور کہے نیا سسٹم لاتے ہیں، مسلمانوں میں نیا معاشی نظام لاتے ہیں، اگر حضورپاکؐ نے کچھ فرمایا ہوا ہے وہ فائنل ہے۔ جہاں نہیں فرمایا اُس میں گنجائش ہے، دیکھ لو۔ قوم کے اندر فیصلہ کرلو، یہ بڑے غور کی بات ہے۔ تو درود کیا ہوا یاد، فقیروں نے یہی بتایا ہے یاد کرو۔ یاد کیسے کرتے ہیں، الفاظ سے کرو خیال سے کرو خودبخود ہی ہو جائے گا۔ چراغ جلا کے بیٹھ جاؤ خود بخود ہی ہو جائے گا۔ بس جیسے بھی آپ اُس نامؐ سے رجوع کرو ہو جائے گا۔ کسی رجوع کرنے والے سے رجوع کرا لو یہ بھی ہو جائے گا۔ حضور پاکؐ کے نام پر سفر کر لو درود ہی ہو گا۔ سفر کررہے ہیں یہاں پر حضور پاکؐ کا عاشق رہتاہے جا رہے ہیں وہاں۔ بزرگ کے آستانے پر جارہے ہیں، بہت دور کا سفر ہے پیدل ہیں، سارا درود ہی ہے، اس میں اور کیا بات ہوئی۔ کسی بزرگ کے آستانے پر جارہے ہو، جب تک جاتےرہتے ہو، سارا درود ہی ہوتا ہے۔ بزرگ کسی کو ذاتی طور پر نہیں مانتے، بزرگ اِسی لیے ہے کہ وہ حضورپاکؐ کی نسبت میں ہے۔ ورنہ کسی نے کیا بزرگ ہونا ہے اسلام میں۔
For Official Website:::   http://wasifaliwasif.pk ___
Online BookShop:::       https://kashifpublications.com

محفلِ گفتگو
حضرت واصف علی واصف رح
Hazrat WASIF ALI WASIF Reh  ...

WASIF ALI WASIF BOOKS
WASIF ALI WASIF POETRY
WASIF ALI WASIF KALAM
WASIF ALI WASIF GUFTUGU
WASIF ALI WASIF LECTURES
WASIF ALI WASIF QUOTES
WASIF ALI WASIF NAAT
WASIF ALI WASIF AQWAL
WASIF ALI WASIF LINES
WASIF ALI WASIF SUFISM
5 سال پیش در تاریخ 1398/08/22 منتشر شده است.
51,154 بـار بازدید شده
... بیشتر