Day diya zehr Mola Raza a.s ko - Abbas Naqvi (Hur)

Abbas Naqvi (Hur)
Abbas Naqvi (Hur)
44 بار بازدید - 3 ماه پیش - کوئی دے دے خبر فاطمہؑ
کوئی دے دے خبر فاطمہؑ کو،
دے دیا زہر مولا رضاؑ کو،

حُبِ دنیا کا زہرِ ہلاہل،
تھا ثقیفہ کا زہرِ ہلاہل،
بغض حیدر کا زہرِ ہلاہل،
دے دیا زہر مولا رضاؑ کو،

چھوڑا مرقد کو پھر سیدہؑ نے،
آئے شاہِ نجفؑ بھی سرہانے،
اُمتِ رحمتِ دوسراؐ نے،
دے دیا زہر مولا رضاؑ کو،

اُگلے مولاؑ نے جب دل کے ٹکڑے،
پڑھ رہے ہوں گے نوحے حسنؑ کے،
ہائے قاسمؑ، تقیؑ کہتے ہوں گے،
دے دیا زہر مولا رضاؑ کو،

غربتِ شاہِ کرب و بلا پر،
رونے والے ملائک تڑپ کر،
خون رونے لگے بس یہ کہہ کر،
دے دیا زہر مولا رضاؑ کو،

ہائے ہائے یہ غربت رضاؑ کی،
پاس خواہر کوئی ہے نہ بھائی،
ہائے پردیس میں یا الٰہی،
دے دیا زہر مولا رضاؑ کو،

حُر ہمیں بی بی زہراؑ کے صدقے،
مشہد و قُم کی مالک رضا دے،
ہم یہ نوحہ پڑھِیں گے وہاں پہ،
دے دیا زہر مولا رضاؑ کو۔
3 ماه پیش در تاریخ 1403/03/22 منتشر شده است.
44 بـار بازدید شده
... بیشتر