مارٹن لوتھر کنگ کا یوم خدمت

ShareAmerica
ShareAmerica
121 بار بازدید - 8 سال پیش - مارٹن لوتھر کنگ جونیئر نے
مارٹن لوتھر کنگ جونیئر نے ایک مرتبہ کہا، " زندگی کا مستقل اور اہم ترین سوال یہ ہے: آج آپ دوسروں کے لیے کیا کر رہے ہیں؟" 1986ء سے مارٹن لوتھر کنگ کی یاد میں جنوری کے تیسرے ہفتے میں پڑنے والے پیر کے دن امریکہ میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔ اُن کے الفاظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس تعطیل کو 1994ء میں خدمت خلق کے قومی دن کا نام دیا گیا۔ خدمت خلق طالب علموں کو ٹیوشن پڑھانے سے لے کر کھانے پکانے، بزرگوں کو ملنے جانا، مصوری اور کوڑا کرکٹ اٹھانے تک، کسی بھی شکل میں کی سکتی ہے۔ امریکہ میں رضاکارانہ کام کرنا مارٹن لوتھر کنگ کی زندگی اور تعلیمات پر غور کرنے کا ایک طریقہ بن چکا ہے۔
8 سال پیش در تاریخ 1395/10/23 منتشر شده است.
121 بـار بازدید شده
... بیشتر