Violence and Harassment: Pakistani Female Health Workers Speak Out After Kolkata Incident - BBC URDU

BBC News اردو
BBC News اردو
31 هزار بار بازدید - هفته قبل - انتباہ: اس ویڈیو کا مواد
انتباہ: اس ویڈیو کا مواد ناظرین کے لیے پریشان کُن ہو سکتا ہے۔ حال ہی میں انڈیا کے شہر کولکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد پاکستان میں بھی یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ یہاں طبی عملہ کتنا محفوظ ہے۔ بی بی سی نے ملک بھر میں متعدد خواتین ڈاکٹرز اور نرسز سے بات کی، جس سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں کام کرنے والی یہ خواتین نہ صرف مریضوں اور ان کے لواحقین کے پرتشدد رویوں کا سامنا کرتی ہیں، بلکہ انھیں خود اپنے ساتھیوں کی جانب سے بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان میں سے بیشتر خواتین نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی سے بات کی ہے۔ دوسری جانب صحت کے صوبائی وزرا کی جانب سے طبی عملے کے تحفظ کے لیے ہسپتالوں میں ناقص انتظامات سے متعلق سوالات پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ رپورٹر فرحت جاوید فلمنگ اور ایڈیٹنگ: نیر عباس #FemaleDoctors #HealthWorkers #Pakistan #safety #harassment #violence #BBCUrdu CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu: http://bbc.in/1GsJCMR
هفته قبل در تاریخ 1403/06/19 منتشر شده است.
31,008 بـار بازدید شده
... بیشتر