کھیلوں کے حوالے سے پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ محمد اقبال ہارپر

RT Sports Pakistan
RT Sports Pakistan
211 بار بازدید - 8 ماه پیش - کھیلوں کے حوالے سے پاکستان
کھیلوں کے حوالے سے پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ محمد اقبال ہارپر

اسلام آباد (آر ٹی سپورٹس) پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر سینئر صحافی محمد اقبال ہارپر نے کہا ہے کہ کھیلوں کے حوالے سے پاکستان ایک پر امن ملک اور پاکستانی عوام غیر ملکی کھلاڑیوں سے بھرپور محبت کرتی ہے۔ لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں جاری ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے دوران  آر ٹی سپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26 ملکوں کے کھلاڑیوں کا پاکستان آ کر کھیلنا خوش آئند بات ہے اس چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد سے دنیا میں بہت مثبت پیغام جارہا ہے۔
اور اس کا سارا کریڈٹ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ اور ان ٹیم کو جاتا ہے کہ جن کی کاوشوں اور کوششوں سے یہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے چیمپئن شپ کے پومزے ایونٹ میں اتنی تعداد میں میڈلز حاصل کر کے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں تائیکوانڈو کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور امن کے سفیر کا درجہ رکھتے ہیں۔ ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پومزے ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے 33 میڈلز کے ساتھ  پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جن میں 14 سونے، 4 چاندی اور 15 کانسی  تمغے شامل ہیں اور اسی طرح سعودی عرب نے سونے اور چاندی کا ایک، ایک تمغہ، کانسی کے دو تمغے حاصل کئے۔ جبکہ نیپال نے سونے کا واحد تمغہ جیتا۔ چیمپئن شپ میں 26 ممالک کے ساڑھے چار سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں پاکستان سمیت، افغانستان، بحرین، برازیل، مصر، جرمنی، برطانیہ، انڈونیشیا، ایران، عراق، اردن، قازقستان، کویت، نیپال، نیدرلینڈز، عمان، فلسطین، کوریا، سعودی عرب، سربیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات ڈیلیو ٹی ریفوئزی اور ازبکستان شامل ہیں۔
8 ماه پیش در تاریخ 1402/08/13 منتشر شده است.
211 بـار بازدید شده
... بیشتر