Ya Rehman Sa Jadoo Toot Jata Hai Wazifa Hakeem Tariq Mehmood

Ubqari Trust
Ubqari Trust
193.2 هزار بار بازدید - 7 سال پیش - یارحمن سے جادو ٹوٹ جاتا
یارحمن سے جادو ٹوٹ جاتا ہے
مجھے کہنے لگاکہ آپ نے مجھے بتایاتھا عصرکی نمازکے بعد"یارحمن" 7بار یا 11بار پڑھ لیں ۔۔۔بے اولادکواولادہوجاتی ہے۔ کہنے لگا کہ میں بے اولادتھا میں نے یہ عمل کچھ عرصہ میں اورمیری بیوی نے مستقل کیا عصرکی نمازکے بعد کیا ۔۔۔اورآپ نے کہاتھا کہ سانس روک کرپڑھ لیں، میں نے سانس روک کرپڑھا ۔ میرے اللہ نے مجھے بیٹادیاہے۔اس کانام میں نے یہ رکھا ہے۔ کہنے لگاکہ میری چاہت تھی کہ آپ سے اذان دلاؤں اورگھٹی دلاؤں مگروقت نہیں ملااس کوآپ اپنے ہاتھوں میں لے لیں۔
جس پرجتناپرانا جادوہو اورگھٹیاجادو ہو اوراندھاجادوہو وہ بھی عصرکی نمازکے بعد7یا11دفعہ یارحمن پڑھ لے جادوختم ہوجاتاہے۔ دُکان کی بندشیں ختم ہوجاتی ہیں اس کے لفظ رحمن میں ایک طاقت، قوت ہے۔اس کی وجہ اس کی شان کریمی رحمن کے ساتھ آکرلگ گئی ہے ۔ اوراس کی شان کریمی کی وجہ سے اس کے نام میں طاقت اورتاثیردی ہے اورنام کے اندرایسی طاقت ہے کہ بے اولادوں کو اولادمل جاتی ہے۔ جو جادوکی بندشوں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ اورمیری جادوسے مراد آج ایک وضاحت بھی سن لیں ۔ جادوانسان کابھی اورجادوشیطان کابھی۔
یہ شیطانی جادوہوتاہے کہ آنکھ کے سامنے پردے آجاتے ہیں پھراس کوحرام میں مزا آتاہے ۔ پھراس کو حلال اچھا نہیں لگتا۔ یہ شیطانی جادو ہوتاہے جو اس کو ساری ساری رات نیٹ کی گندگیوں میں بیٹھائے جاتا ہے۔ یہ شیطانی جادوہوتاہے جو اس کو نمازمیں بھی گناہوں کے منصوبے سوجھتاہے۔ یہ شیطانی جادوہوتاہے جو اس سے نیکیوں کو دورکردیتاہے۔ اس کوآنکھوں کے سامنے پردے ڈال کر اندھا کر دیتا ہے۔ یہ شیطانی جادوہی توہوتاہے جو اس کوخیرکی طرف قدم اُٹھوانے نہیں دیتاقدم بوجھل ہوجاتے ہیں۔ اورشرکے طرف اس کے قدم ایسے اُٹھتے ہیں جیسے اندھی اورطوفان کی طرح۔
یہ شیطانی جادوہی توہوتاہے جو نیکی اس کے لیے بوجھل ہوجاتی ہے۔ اوربدی اس کے لیے ہلکی ہوجاتی ہے۔ یہ شیطانی جادو ہی توہوتاہے جواس کے آنکھ کے سامنے پردے ، حیاکے ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ شیطانی جادوہوتاہے اس کا دل اوردماغ میں مچلتاہے ، نافرمانی میں مچلتاہے۔ یہ شیطانی جادوہوتاہے کہ اس کاانگ انگ ہروقت شر، برائی ،بربادی اوربدکاری کی طرف بڑھتاہے۔ یہ شیطانی جادوہوتاہے اس کواچھے دوست اچھے نہیں لگتے۔ اس کوگناہوں میں ڈوبے ہوئے دوست بہت اچھے لگتے ہیں۔ان کی آوازپہ اس کی نیند کھل جاتی ہے۔
یہ شیطانی جادوہوتاہے کہ اذان کی آوازپہ یہ نہیں اُٹھتااوردوستوں کی آوازپہ چودہ طبق روشن ہوجاتے ہیں۔ یادرکھیے گایہ جادو لفظ "رحمن"کی وجہ سے ٹوٹ جاتاہے ۔ وہ شیطانی جادوہو، نفس اورشیطان کا۔ یا وہ جادو انسانی جادوہو۔کوئی شریرانسان کالاجادو یا جنات سے کرے۔ وہ کتے کی کھوپڑی پہ ہے یاجیسے بھی ہے وہ ٹوٹ جاتاہے کیوں ۔
7 سال پیش در تاریخ 1396/01/20 منتشر شده است.
193,260 بـار بازدید شده
... بیشتر